Voice of Asia News

اداکارہ ہیلی شاہ کانز میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں

ممبئی(وائس آ ف ایشیا)حنا خان اکلوتی ٹی وی اداکارہ ہے جو کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کرچکی ہے- اور اب حنا خان کے بعد ہیلی شاہ وہ مقام حاصل کرنے جارہی ہے-ہیلی شاہ مقبول ٹی وی اداکارہ ہے اور اس بار کانز کے ریڈ کارپٹ پر ہر کسی کی نظر انہی پر رہے گی-ہیلی شاہ چھوٹے پردے کا بڑا نام ہے- جو اب تک کئی مقبول ٹی وی سیریلس میں نظر آچکی ہے- لیکن انکا پہلا شو تھا زندگی کا ہر رنگ… گلال- یہ شو سال 2010 میں آیا تھا-اسکے بعد یوں تو وہ دیا اور باتی ہم، کھیلتی ہے زندگی آنکھ مچولی جیسے کئی بڑے سیریلس میں نظر ائی لیکن انہیں شو سوراگینی میں نوٹس کیا گیا-شو سواراگینی سال 2015 میں آیا اس شو میں انکے ساتھ تیجسوی پرکاش بھی تھی- ہیلی شاہ اس سیریل میں کافی ماڈرن انداز میں نظر ائی تھی-اصل زندگی میں ہیلی شاہ کافی اسٹائلش اور گلیمرس ہیں اور اسکا ثبوت ہے یہ تصویر-سوراگینی کے بعد بھی ہیلی شاہ، صوفیانہ پیار میرا، یہ رشتے ہے پیار کے اور سال 2021 میں آئی ویب سیریز عشق میں مرجاواں 2 میں نظر آچکی ہے-ہیلی شاہ چند میوزک ویڈیوز اور شارٹ فلمز میں بھی کام کیا-گجراتی خاندان میں 7 جنوری 1996 کو پیدا ہوئی ہیلی شاہ احمدآباد کی رہنے والی ہے- جس وقت انہوں نے ایکٹینگ میں ڈیبیو کیا اس وقت وہ صرف 8ویں کلاس میں تھی-بارہ سال چھوٹے پردے پر ایکٹینگ کرنے کے بعد اب ہیلی شاہ بڑے پردے کی طرف رخ کررہی ہے- انکی ڈیبیو فلم کا نام ہے کایا پلٹ-خبر ہے کہ کانز فلم فیسٹیول میں انکی فلم کا پوسٹر جاری کیا جائے گا اور اسکے لیے انکے ریڈ کارپٹ لکس پر ہر کسی کی نظریں ہونگی-

image_pdfimage_print
شیئرکریں