Voice of Asia News

ویسٹ انڈیز سیریز، 60 کرکٹرز اتوار سے ہائی پرفارمنس سینٹر میں کنڈیشنگ کیمپ کیلئے طلب

لاہور (وائس آ ف ایشیا) 60 کرکٹرز اتوار سے دو مختلف گروپس میں لاہور میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں کنڈیشنگ کیمپ میں شرکت کریں گے۔ 27 کرکٹرز کا پہلا گروپ 15 سے 25 مئی تک کیمپ میں شرکت کریگا جبکہ 33 کرکٹرز پر مشتمل دوسرا گروپ 26 مئی سے 10 جون تک کیمپ میں شرکت کرے گا۔ انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شامل کھلاڑیوں کو ان کیمپوں سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا اور 8،10 اور 12 جون کے میچز کے لیے منتخب ہونے والے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کریں گے، جو اس وقت راولپنڈی میں یکم جون سے شیڈول ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں