Voice of Asia News

بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ’’کل‘‘سے شروع ہوگا

ڈھاکہ (وائس آ ف ایشیا) بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج(اتوار سے) ظہور احمد چودھری سٹیڈیم چٹوگرام میں شروع ہوگا۔اس سے قبل آئی لینڈرز اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کے درمیان کھیلا گیا دو روزہ وارم اپ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورہ پر ہے، اس دوران آئی لینڈرز بنگلہ دیش کے خلاف ایک دوروزہ وارم اپ میچ کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلیں گے۔ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کی قیادت دیموتھ کرونارتنیکریں گے جبکہ میزبان ٹیم مومن الحق کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان باضابطہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 سے 19 مئی تک چٹوگرام میں جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 23 سے 27 مئی تک شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ دورہ بنگلہ دیش مکمل کرنے کے بعد سری لنکا کی ٹیم وطن واپس چلی جائے گی جہاں وہ کینگروز کے خلاف تین ٹی-20،پانچ ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں