Voice of Asia News

کیرون پولارڈ کی کرکٹ ابھی باقی ہے: ایان بشپ

ممبئی(وائس آ ف ایشیا) ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بالر اور مشہور کمنٹیٹر ایان بشپ نے کہا ہے کہ کیرون پولارڈ کی کرکٹ اب بھی باقی ہے۔بشپ نے کہا کہ انڈین پریمئیر لیگ میں ان کی کارکردگی مایوس کن ہے لیکن اگر وہ اپنے کھیل کو نئے انداز میں بہتر بنائیں تو مزید چند سال اور کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ایان بشپ نے پولارڈ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی کرکٹ کا ازسر نو جائزہ لیں اور پھر دوبارہ کرکٹ شروع کریں، پولارڈ ایسا کھلاڑی ہے جو خود کو ہر صورتحال میں ڈھال سکتا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں