Voice of Asia News

بنا سنچری کے فرسٹ کلاس میں زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ قائم

لندن (وائس آ ف ایشیا)کاؤنٹی چمپئین شپ کے ایک میچ میں سرے نے کینٹ کے خلاف بنا سنچری کے اننگ میں 671 رنز کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔میچ میں سرے کا کوئی بیٹسمین سنچری اسکور نہ کر سکا، سرے نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 671 رنز بنائے۔سرے کے افتتاحی بلے باز اولی پوپ اور ریان پٹیل نے پہلے دن بالترتیب 96 اور 76 رنز بنائے تھے، جیمی اوورٹن نے 92 گیندوں پر 93، بین فوکس نے 91، سیم کرن نے 78، کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 66 اور جارڈن کلارک نے ناٹ آؤٹ 54 رنز بنائے۔ ڈین ورل نے بھی ناقابل شکست 44 رنز بنائے۔جوابی اننگ میں کینٹ نے کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 45 رنز بنا لئے ہیں، کینٹ کو اب بھی 626 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا ہے۔اس عالمی ریکارڈ کے بنانے میں سرے کی آخری وکٹ کی شراکت کا بھی اہم کردار ہے آخری دونوں بیٹمینوں کلارک اور ورال نے اس عالمی ریکارڈ کو اپنی ٹیم کے نام کیا جو نمیبیا نے 2010 میں یوگنڈا کے خلاف 609 رنز کے ساتھ بنایا تھا۔کینٹ کی اننگ میں آؤٹ ہونے والے واحد بیٹسمین کرولی تھے جو 11 ویں اوور میں وکٹوں کے عقب میں آؤٹ ہوئے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں