Voice of Asia News

آصف زرداری مشکل میں پھنس گئے ،25سال پرانے کیسز پھر کھل گئے

 
اسلام آباد(وائس آ ف ایشیا)سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف 25 سال پرانیکیسزکھلے گئے،نیب اپیلیں ایک بار پھر سماعت کے لیے مقررکردی گئیں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ پیر کے روز سماعت کریں گے، عدالت نے نیب کو مزید عدالتی وقت ضائع نہ کرنے اور کیس کی تیاری کی ہدایت دے رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے آصف زرداری کی ارسسز ٹریکٹر،اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں بریت کو چیلنج کیا اور ایس جی ایس اورکوٹیکنا ریفرنسز میں بھی آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل زیر سماعت ہے۔نیب نے سات سال قبل آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیل دائرکررکھی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں