Voice of Asia News

نالائق، نااہل، فاشسٹ، کرپٹ، چوروں کو عوام جگہ نہیں دینا چاہتے:مریم اورنگزیب

اسلام آباد(وائس آ ف ایشیا) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نالائق، نااہل، فاشسٹ، کرپٹ، چوروں کو عوام جگہ نہیں دینا چاہتے۔رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان غنڈہ گردی نہ کریں،عوام آپ کی غلام نہیں،عوام آپ کو نجی ملکیتی جگہ دینے کو تیار نہیں تو اس میں رانا ثناء اللہ کا کیا قصور ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مسیحی کمیونٹی سراپا احتجاج ہے، حکومت ان کے احتجاج کو نظر انداز نہیں کرسکتی ، عمران صاحب مذہبی منافرت پھیلا کر اسی جگہ کیوں جلسہ کرنے پر بضد ہیں ۔ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب اور ان کی جماعت مسیحی برادری اور ان کے مذہبی جذبات کا احترام کرے ۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت قانون کے تحت وہ جگہ عمران صاحب کو جلسے کے لئے نہیں دے سکتی جو پرائیویٹ ملکیت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عمران صاحب یہ چاہتے ہیں کہ رانا ثناءاللہ زور زبردستی سے نجی ملکیت پر جلسے کا بندوبست کرائے، عمران صاحب عوام آپ کی غلام نہیں۔ رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسیحی برادری اس جگہ کو دینے کےلئے تیار نہیں کیونکہ وہ اسے عبادت کے لئے استعمال کرتے ہیں، عمران صاحب غنڈہ گردی نہ کریں اور مسیحی برادری کا احترام کریں ۔ان کا کہنا ہے کہ مسلم اور غیر مسلم مذہبی قائدین عمران صاحب اور ان کے ساتھیوں کو سمجھائیں کہ مسیحی برادری کے جذبات کا احترام کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو گورنمنٹ مرے کالج گراؤنڈ اور اسپورٹس جمنازیم پسرور پر جلسہ کرنے کی تجویز کیوں قبول نہیں، اس کا صاف مطلب ہے کہ عمران صاحب صرف ڈرامہ کرنا چاہتے ہیں، ان کا مقصد صرف تماشا لگانا ہے۔یال رہے کہ سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف اورانتظامیہ کے درمیان جلسے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ سیالکوٹ میں تحریک انصاف کی سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بغیر اجازت جلسے کی تیاریاں کرنے پر پولیس نے عثمان ڈار سمیت کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج پی ٹی آئی کارکن منتشر ہوگئے۔ پولیس نے کرین کی مدد سے جلسہ گاہ سے سامان ہٹانا شروع کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اس موقع پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جیل میں ڈالنے سے کپتان کی محبت کم نہیں ہوگی، ہم جیل سے باہر نکلیں گے، پھر جلسہ کریں گے، عمران خان سیالکوٹ میں جلسہ کرنے آئیں گے، عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، جیلیں بھر دیں گے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں