Voice of Asia News

روسی فوجی کے خلاف یوکرین میں جنگی جرائم کے مقدمہ کاآغاز

کیف (وائس آ ف ایشیا) یوکرین میں گرفتار کیے گئے ایک روسی فوجی کے خلاف جنگی جرائم میں مرتکب ہونے کا مقدمہ شروع کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق الزام ہے کہ اکیس سالہ یہ روسی فوجی جنگ کے شروع میں درجنوں یوکرینی شہریوں کو ہلاک کرنے کا ذمہ دار ہے۔ کیف میں جب اس مقدمے کی کارروائی شروع ہوئی تو کمرہ عدالت صحافیوں سے بھرا ہوا تھا۔ یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد یہ اپنی نوعیت کا اولین مقدمہ ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں