Voice of Asia News

یوکرین کا سکولوں کو بطور چھائونی استعمال کرنے کا انکشا ف روس کی وزارت دفاع

کیف /منسک(وائس آ ف ایشیا) روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کی فوج پر اسکولوں کو بطور چھانی استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یوکرینی فوج، کیف میں اپنے زیر قبضہ علاقوں کے کم سے کم تین اسکولوں کو چھانی کے طور پر استعمال کررہی ہے۔روسی وزارت دفاع کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتوار کے روز دعوی کیا تھا کہ دارالحکومت کیف کے نواحی گاں بلوہار یوکا کے ایک اسکول میں پناہ لینے والے 60 عام شہری روسی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔دوسری جانب بیلاروس کی حکومت نے یوکرین کی سرحدوں کے قریب اپنی فوجوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد مغرب اور نیٹو کے اشتعال انگیز اقدامات کا تدارک کرنا بتایا گیا ہے۔واضح رہے کہ روس کے اتحادی ملک کی حیثیت سے اگرچہ بیلاروس یوکرین میں جاری فوجی آپریشن میں شریک نہیں ہے تاہم اس نے روسی فوجیوں کو اپنے علاقے سے گزرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں