Voice of Asia News

عمران نیازی ریاست پاکستان کیلئے خطرہ بن چکا ہے، وزیر داخلہ

اسلا م آباد(وائس آ ف ایشیا)وزیر داخلہ رانا ثنااﷲ نے کہا ہے کہ عمران نیازی ریاست پاکستان کیلئے خطرہ بن چکا ہے، ان کے شر سے نہ کوئی ادارہ محفوظ ہے اور نہ کوئی مسجد اورنہ کوئی گرجا گھر۔سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے گرجا گھر کی جگہ جلسہ کرنے پروزیرداخلہ رانا ثنااﷲ نے بیان اپنے میں کہا ہے کہ گرجا گھرکو جلسہ گاہ بنانے کی کوشش کرکے مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کو اکسایا گیا۔وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کانام لیکر اپنی سیاسی دکان چمکانے والا عمران نیازی ملک میں مذہبی انتشار پھیلا رہا ہے، عمران نیازی اپنی اس مذموم حرکت سے مذہبی اقلیتوں کا کیا پیغام دینا چاہتا ہے؟شیخ راشدکاموبائل فون پولیس کے حوالے نہ کرنامسجد نبوی واقعے میں ملوث ہونے کا ثبوت ہے،رانا ثنااﷲان کا کہنا تھا کہ ریاست ہر صورت اپنی اقلیتوں کا تحفظ کرے گی، ریاست کسی کوبھی ملک میں ملوکیت نافذ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دے سکتی۔مزید کہا کہ ملک میں نقض امن پیداکرنے کی صورت میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں