Voice of Asia News

پاکستان کو ٹھیک پاکستانیوں نے ہی کرنا ہے،کوئی باہرسے نہیں کریگا ، احسن اقبال

اسلام آباد(وائس آ ف ایشیا) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ٹھیک پاکستانیوں نیہی کرنا ہے،کوئی باہرسے نہیں کریگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہے کہ شبرزیدی نے کیا باتیں کیں وہ ریکارڈ پرہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم سب ایسی تبدیلی دیکھ رہے،جو پہلے نہیں دیکھی گئی، میری نسل نے تختی سے فائیو جی تک کی تبدیلی دیکھی، ہماری زندگی اینالاگ میں سے مکمل ڈیجیٹیلائزیشن میں گئی۔دوسری جانب رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چار سال لوٹ مار کرنے والی گزشتہ حکومت 4 ہفتے پہلے آنے والی حکومت سے سوال کر رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نوجوانوں سے نوکریاں چھینیں، اداروں کو نقصان پہنچایا، عمران خان کو معیشت تباہ کرنے کا جواب دینا ہے سوال پوچھنا نہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا میں آلو ٹماٹر کے ریٹ نہیں دیکھنے آیا اور آپ نے ہارنے کا پتہ چلنے پر معیشت کے لیے بارودی سرنگیں بچھائیں۔رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخط عمران خان کے ہیں اور یہ لوگ صرف اپنے فیصلوں کو مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگاتے تھے اور عمران خان کہتے تھے کہ ٹی وی سے پتہ چلا ڈالر مہنگا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ بول کر ہر ادارے کو نقصان پہنچایا اور عوام جھوٹ سن سن کر تھک گئے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پیٹرول پر غیر قانونی سبسڈی دی اور غیر قانونی طور پر پیٹرول سستا کیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کی عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے اب حکومت عوام کو مہنگائی سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کی ترقی روکی لیکن اب 4 ہفتے کا جواب مانگتے ہیں۔سچ بولیں، شیشہ دیکھیں، گریبانوں میں جھانکیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو جلسہ گاہ کے حوالے سے خط لکھا گیا اور خط میں تمام تفصیلات لکھی گئی تھیں جبکہ مسیحی برادری نے اپنی جگہ کے استعمال پر احتجاج بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ حکومت اور پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ مسیحی برادری اور پی ٹی آئی کا معاملہ ہے جبکہ پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے سے کسی نے نہیں روکا۔رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ غنڈہ گردی سے لوگوں کو مائنڈ سیٹ کا پتہ چلتا ہے اور خود پریس ٹاک میں بھی مسیحی برادری کے احتجاج کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس معاملے سے حکومت کا لینا دینا نہیں ہے تاہم رانا ثنااﷲ کا تعلق خونی مارچ کی کال سے ضرور ہے اور ایسا خونی مارچ کرنے کا کوئی بھی قانونی حق نہیں رکھتا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں