Breaking News
Voice of Asia News

کورونا کے بعد بھارت برڈ فلو کی لپیٹ میں، ہزاروں پرندے ہلاک ہوگئے

نئی دہلی (وائس آف ایشیا) بھارت میں کورونا وائرس کیبعد اب برڈفلو کا پھیلاؤ بھی جاری ہے اور بھارت کی9 ریاستوں میں برڈفلو کی تصدیق کے بعد پورے ملک میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے مورمبا گاؤں میں 800 مرغیاں مرگئیں، مری ہوئی مرغیوں میں برڈفلو کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد مورمبا گاؤں کے 10 کلومیٹر علاقے میں مرغیاں لانے لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔دارالحکومت نئی دہلی میں حال ہی میں پارکوں میں مردہ پائے جانے والے کوؤں اور بطخوں میں بھی برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے، نئی دلی کی سنجے جھیل کی بطخوں اور کوؤں میں بھی برڈ فلو پایا گیا ہے، جس کیبعد نئی دہلی کی مقامی حکومت نے غازی پور میں مرغا منڈی 10 روزکے لیے مکمل طور سے بندکردی ہے۔کانپور کے زولوجیکل گارڈن میں بھی مردہ پائیگئیکوؤں میں برڈفلوکی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد زولوجیکل گارڈن بند کردیاگیا۔اس کے علاوہ بھارتی ریاستوں کیرالہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، ہریانہ، گجرات اور اتر پردیش میں بھی برڈ فلو پھیلنیکی تصدیق ہوچکی ہے ہزاروں مرغیاں اور پرندے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔برڈفلو کے پھیلاؤکے سبب بھارت میں مرغی کے گوشت کی مانگ میں واضح کمی ہوئی ہے اور مرغیوں کی قیمت 50 فیصد تک گرگئی ہے۔میڈیا کے مطابق بھارت میں برڈ فلو کے باعث سرد ممالک سے ہجرت کرکے ا?نے والے پرندوں کی اموات بھی دیکھی گئی ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  • 0
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے