Breaking News
Voice of Asia News

مصباح الحق کی قومی ٹیم کے بعد اب پی سی بی میں بھی پہلے جیسی عزت نہیں رہی :عاقب جاوید

لاہور (وائس آف ایشیا) سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کی اب قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ کرکٹ بورڈ میں بھی پہلے جیسی عزت نہیں رہی، ہیڈ کوچ اب دیوار کے ساتھ لگ چکے ہیں۔ 48 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے ایک بار پھر مصباح الحق کو آڑتے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق کو کوچنگ کے شعبے کو عزت دینی چاہیئے ، مصباح الحق کی اب قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ کرکٹ بورڈ میں بھی پہلے جیسی عزت نہیں رہی، ہیڈ کوچ اب دیوار کے ساتھ لگ چکے ہیں۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ مصباح کو مشورہ دوں گا کہ وہ  گراس روٹ کی سطح پر کام کرکے کوچنگ سیکھیں، کرکٹ کمیٹی کی جانب سے حتمی وارننگ کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے باوجود ٹیم مینجممنٹ کے لیے پرفارمنس بہتر کرنا مشکل ہوگا۔لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ جب آپ پراسیس کے تحت کام نہیں کرتے تو آپ کو یوٹرن لینا پڑجاتے ہیں، ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم کے کوچز کے انتخاب میں کرکٹ بورڈ نے درست طریقہ کار اختیار نہیں کیا تھا، مصباح الحق کو بغیر کسی کوچنگ تجربے کے لگا کر قومی ٹیم کے ساتھ مذاق کیا گیا، اب کرکٹ بورڈ کو احساس ہوگیا ہے کہ ان سے ماضی میں غلط فیصلے ہوئے، میرا خیال ہے کہ کوچز کو یا تو تبدیل کردینا چاہیے تھا یا انہیں کہا جاتا کہ اپنی مدت مکمل کریں، ہوم سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف بہتر پرفارمنس کی امید ہے، اگر یہاں یہ جیت جاتے ہیں تو پھر باہر جاکر پھر وہ ہی رزلٹ آئیں گے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے