Breaking News
Voice of Asia News

ٹی ٹونٹی سپیشلسٹ حارث رﺅف کی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت پر سب حیران

لاہور(وائس آف ایشیا)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے ٹی ٹونٹی سپیشلسٹ باﺅلر حارث رﺅف کو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 20 رکنی قومی سکواڈ میں شامل کر لیا، اس سلیکشن کو حیران کن قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ حارث رﺅف نے اب تک اپنے کیریئر میں صرف 3 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کی دریافت حارث رﺅف کو پہلی مرتبہ پی ایس ایل کھیلنے کا موقع ملا جس کے بعد آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) فرنچائز میلبورن سٹارز کیساتھ ان کا معاہدہ ہوا اور انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں دھوم مچانے کے بعد قومی ٹیم میں شمولیت کی راہ ہموار کی ۔حارث رﺅف ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے لیکن اب تک صرف 3 فرسٹ کلاس مقابلوں میں 444 گیندیں کرواکر 39.28 کی اوسط سے 7 وکٹیں حاصل کرپائے ہیں اور طویل ترین کرکٹ فارمیٹ کے میچز کیلئے درکار فٹنس کے حوالے سے بھی ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔دوسری جانب لیگ سپنر زاہد محمود بھی قائد اعظم ٹرافی میں بہترین باﺅلنگ کے باوجود سلیکٹرز کی توجہ نہیں حاصل کرسکے جنہوں نے 10 میچز میں 52 وکٹیں لیں اور ٹاپ باﺅلرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھے ، چیف سلیکٹر محمد وسیم نے زاہد محمود کے ٹیسٹ سکواڈ میں عدم انتخاب پر کہا کہ زاہد محمود سلیکٹرز کے پلان کا حصہ ہیں، میٹنگ میں ان پر بات چیت بھی ہوئی، مستقبل میں انہیں بھی موقع دیں گے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے