Breaking News
Voice of Asia News

امریکا نے افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد مزید کم ، طالبان کا خیر مقدم

کابل (وائس آف ایشیا) امریکا نے افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد مزید کم کرکے ڈھائی ہزار کردی جبکہ امریکی فوج کی تعداد میں کمی پر طالبان نے خیر مقدم کیا ہے۔امریکا اور طالبان کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کے تحت امریکی فوج کی واپسی ہوئی ہے۔امریکی محکمہ دفاع نے افغانستان میں امریکی فوجی اہلکاروں کی تعداد کم کرکے 2500 ہزار کرنے کی تصدیق کی ہے۔امریکی فوج کے انخلاء پر طالبان کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان سے امریکی فورسز کا بتدریج انخلاء قیام امن کیلئے اچھی پیش رفت ہے۔خیال رہے کہ دو دہائیوں سے جاری افغان جنگ کے دوران افغانستان میں امریکی افواج کی یہ کم ترین تعداد ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں امریکا نے جنوری 2021 تک افغانستان اور عراق میں فوجیوں کی تعداد تقریباً 20 سال کی کم ترین سطح پر لانے کا اعلان کیا تھا۔
image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے