Breaking News
Voice of Asia News

کوالالمپور میں پھنسے مسافروں کی وطن واپسی، شکایات کے انبار لگا دیے

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) کوالالمپور میں پھنسے مسافروں نے وطن واپسی پر شکایات کے انبار لگا دیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوالالمپور میں روکی گئی پی آئی اے کی پرواز کے مسافر متبادل پروازوں سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔وطن واپس پہنچنے پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا، اور پی آئی اے انتظامیہ پر الزامات کی بھرمار کردی ۔مسافروں نے شکایت کی کہ پی آئی اے انتظامیہ نے کوئی تعاون نہیں کیا، پی آئی اے انتظامیہ نے لیز نہیں بھری اور ہمیں فنی خرابی کی جھوٹی بات بتائی گئی۔ 118 مسافر براستہ دبئی ہفتے کی رات غیر ملکی پرواز سے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے جبکہ رات ڈھائی بجے کے قریب 65 مسافر براستہ دوحہ اسلام آباد پہنچے اور پی آئی اے انتظامیہ پر برس پڑے۔مسافروں نے پی آئی اے پر کھانا اور رہائش نہ دینے کے الزامات بھی عائد کیے اور بتایا کہ ان کا سامان بھی اب تک کوالالمپور میں پھنسا ہوا ہے۔پاکستان پہنچنے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے لیز نہیں بھری اور ہمیں فنی خرابی کی جھوٹی بات بتائی۔کوالالمپور میں پھنسے مسافر وں کا اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچنے پر میڈیا نمائندوں کو موبائل فوٹیج بنانے سے بھی روک دیا گیا جبکہ مسافروں اور ان کے اہلخانہ سے بات بھی نہیں کرنے دی گئی، ائیرپورٹ پر صحافیوں سے بدتمیزی اور موبائل فون چھیننے کی بھی کوشش کی گئی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے