ریاض ( وائس آف ایشیا) امریکا نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی قتل رپورٹ جاری کرنے کے بعد سعودی شہریوں پر پابندی لگادی۔ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے جاری خفیہ رپورٹ 2 سال پرانی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کو پکڑنے یا قتل کرنے کیلئے ترکی کے شہر استنبول میں آپریشن کی منظوری دی۔امریکا نے 76 سعودی شہریوں پر ویزہ کی پابندیاں عائد کردی ہیں تاہم فوری طور پر پابندی کا شکار افراد اور پابندیوں سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

