Voice of Asia News

مولانا کی سیاست ہوا میں لٹک رہی ہے پی ڈی ایم 26 مارچ کو بے نقاب ہوجائیں گے,وزیر داخلہ

اسلام آباد( وائس آف ایشیا) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست ہوا میں لٹک رہی ہے پی ڈی ایم والے 26 مارچ کو بے نقاب ہوجائیں گے، دیکھتے ہیں کتنے لاکھ لےکر آتے ہیں یہ اپوزیشن عمران خان کے لیے اللہ کی طرف سے بہتری کے راستے بناتی ہے. اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ لاہور کا خاندان سیلیکٹڈ یا لاڑکانہ کا خاندان سیلیکٹیڈ ہے، یہ لاہور میں ہی پاور شو اور لانگ مارچ کرنے جارہے ہیں پنجاب کا امن و امان کا مسئلہ ہے انہوں نے رینجرز مانگی ہم نے منظوری دے دی.شیخ رشید نے کہا کہ حقیقی لیڈر وہ ہوتا ہے جو عوام کو ڈھال نہیں بناتا بلکہ عوام کی ڈھال بنتا ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود تو ضمانت کروا لی ہے یہ اپنی شو آف پاور عمران خان کو نہیں پیپلزپارٹی کو دکھا رہے ہیں حقیقی سیاستدان عوام کے لیے چھاتی نکالتا ہے انہیں استعمال نہیں کرتا یہ 26 تاریخ کو اپنے ہی اکھاڑے میں دنگل کرنے جارہے ہیں. انہوں نے کہا کہ قوم یاد رکھے کہ اسلام آباد کراچی لاہور ریڈ الرٹ بھی ہے ، روز شہباز شریف اور حمزہ تاریخ پر جاتے ہیں انہیں کال نہیں دی گئی وفاقی وزیر نے کہا کہ جتنے نیب مقدمات بنے وہ پیپلزپارٹی اور نون لیگ نے ایک دوسرے کے خلاف بنائے، براڈ شیٹ کے متعلق ترجمان ہی بتا سکتا ہے میں وزارت داخلہ دیکھتا ہوں سوئس اکاﺅنٹس آج نہیں تو کل کھل جائیں گے یہ لوگوں کو کہتے ہیں پہنچو اور خود حفاظتی ضمانت کروالیتے ہیں.انہوں نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن عمران خان کے لیے چیلنج نہیں ہے 23 مارچ کی پریڈ 25 مارچ کو ہوگی کل سیکرٹریٹ کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے سب کو چیلنج دیا ہے کہ ہم نے مہنگائی کو ختم کرنا ہے عمران خان کہتا ہے کہ ہر صورت ان سے پیسہ نکلوانا ہے چھوٹے چوروں سےوصولی ہوئی بڑے چوروں سے وصولی نہیں ہوئی. انہوں نے کہا کہ بندہ مر جاتا ہے کیس ختم نہیں ہوتا، اتفاق کرتا ہوں کہ بڑے چوروں سے وصولی نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ چین کی ویکیسن کے خلاف بین الاقوامی مہم جاری تھی ہسپتالوں کے حوالے سے بھی پروپیگنڈہ تھا اس لیے ہسپتال جاکر ویکیسن لگوائی، کورونا کی دو لہروں سے کامیابی سے نکلے انشاءاللہ تیسری سے بھی نکل جائیں گے.

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے