Voice of Asia News

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری، بابراعظم کی تیسری پوزیشن برقرار

لاہور( وائس آف ایشیا)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 رینکنگ کی فہرست جاری کر دی ، بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم کا تیسرا نمبر برقرار ہے۔ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا پہلا اور آسٹریلیا کے ایرن فنچ دوسرے نمبر پر ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹی 20 رینکنگ میں باؤلرز میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے نمبر پر آگئے۔افغانستان کے راشد خان کا دوسرا جبکہ آسٹریلیا کے ایشٹن ایگر کا تیسرا نمبر ہے۔ اس فہرست میں پاکستانی ٹیم کا کوئی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں‌ ہوا۔ اس سے پہلے آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے میچز کی ریکنگ جاری کی گئی تھی جس کے مطابق بھارت کے ویرات کوہلی پہلے ، پاکستانی کپتان بابراعظم دوسرےاور بھارت کے روہت شرما تیسرے نمبر پر ہیں۔بیٹنگ میں بابراعظم کے علاوہ ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ آئی سی سی کی ویب سائٹ پرجاری کردہ اعداد و شمار مطابق باؤلنگ میں پہلی 8 پوزیشنیں سپنرز کے پاس ہیں، افغانستان کے راشد خان سرفہرست ہیں، دیگر میں تبریز شمسی دوسرے، مجیب الرحمان تیسرے، ایشٹن ایگر چوتھے، عادل راشد پانچویں، ایڈم زمپا چھٹے ، مچل سینٹر ساتویں اور اش سوڈھی آٹھویں نمبر پر ہیں۔ ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی موجود نہیں۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی کی حکمرانی برقرار ہے، بنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے، میکسیویل تیسرے ، رچرڈ برینگٹن چوتھے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں بھی کوئی پاکستانی موجود نہیں ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے