پاک افواج

کرونا کے خلاف جنگ میں میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ کرونا کے خلاف جنگ میں میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ کرونا کی وبا دنیا بھر میں پھیل چکی ہے اور عالمی …

Read More »

وبا سے بچاؤ اور مشکل کی گھڑی میں مدد کیلئے ہر شہری تک پہنچیں گے، آرمی چیف

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سےبچاؤ اور مشکل کی گھڑی میں مدد کیلئے ہر شہری تک پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر میں دی گئی بریفنگ میں شرکت کی جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے …

Read More »

پاک فوج کے تمام سٹاف نے کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنےکا اعلان

راولپنڈی(وائس آف ایشیا)پاک فوج کے تمام سٹاف نے کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ایک ماہ کی تنخواہ جبکہ باقی سٹاف اپنے عہدے کے مطابق تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کرینگے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ دی۔اسی طرح چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی …

Read More »

پاکستانی قوم کو کوئی ہرا نہیں سکتاپاک فوج ملک کی خدمت اورحفاظت کرتی رہےگی، آرمی چیف

راولپنڈی (وائس آف ایشیا) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کوکوئی ہرانہیں سکتا، پاک فوج ملک کی خدمت اورحفاظت کرتی رہےگی۔اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیومیں اسپیشل کورکمانڈرکانفرنس ہوئی ، کورکمانڈرزنےاپنےاپنےہیڈکواٹرزسےوڈیوکانفرنس کےذریعےشرکت کی۔آئی ایس پی آر کا …

Read More »

ہم وائرس سے قوم کی حفاظت کے عمل کو مقدس فریضے کے طور پر سرانجام دیں گے، چیف آف آرمی سٹاف

راولپنڈی(وائس آف ایشیا)ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے چیف آرف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ نے فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔احکامات جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم وائرس سے قوم کی حفاظت کے عمل کو مقدس فریضے کے طور پر سرانجام دیں گے۔بات کرتے ہوئے آرمی چیف کا مزید کہنا تھا …

Read More »

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا رابطہ، پاکستان کیساتھ طویل مدتی تعاون پر اظہار اعتماد

راولپنڈی(وائس آف ایشیا)امریکی وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں مارک ایسپر نے پاکستان کے ساتھ جاری طویل مدتی تعاون پر اعتماد کا اظہار کیا۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق وزیر دفاع مارک ایسپر نے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔ …

Read More »

ائیر چیف کی شہید کمانڈر نعمان کے اہلخانہ سے ملاقات ،فاتحہ خوانی کی

اسلام آباد( وائس آف ایشیا) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے گذشتہ ہفتے یوم پاکستان پریڈ کی ریہرسل کے دوران طیارے کے حادثے میں شہیدہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ائیر چیف نے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ شہید ونگ کمانڈر نعمان …

Read More »

شہید لیفٹیننٹ آغا مقدس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لاہور(وائس آف ایشیا) شہید لیفٹیننٹ آغا مقدس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔جنازے میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔گذشتہ روز دتہ خیل میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں لیفٹیننٹ آغا مقدس شہید ہو گئے۔آغا مقدس شاد باغ کے رہائشی تھے۔انہوں نے جی سی یو سے 2015ء …

Read More »

شمالی وزیرستان میں 7 دہشتگرد ہلاک، افسر سمیت 4 جوان شہید

دتہ خیل(وائس آف ایشیا) خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسرسمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی تو …

Read More »

آرمی چیف کی ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کے گھر آمد

راولپنڈی (وائس آف ایشیا )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ آج ونگ کمانڈرنعمان اکرم شہید کے گھر پہنچ گئے، انہوں نے شہید نعمان اکرم کے اہلخانہ سے اظہارتعزیت کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نعمان اکرم شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی ، جس میں آرمی چیف نے شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔آرمی …

Read More »

پرچم کو بوسہ دینے سے پرچم میں لپٹنے کا سفر،شہید نعمان اکرم کی نماز جنازہ ادا

لاہور ( وائس آف ایشیا ) شکرپڑیاں کے قریب طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی۔ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ لاہور میں عسکری ٹین میں ادا کی گئی۔معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے شہید پائلٹ کی نمازجنازہ پڑھائی۔نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی قیادت اور سول …

Read More »

ملک و قوم کی خاطر جان دینے سے دریغ نہیں کروں گا، شہید نعمان اکرم کا پرانا بیان

اسلام آباد( وائس آف ایشیا )آج اسلام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کرتباہ ہو گیا۔ترجمان پاک فضائیہ نے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی ہے۔پاک فضائیہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ تیارہ ایف-16 تھا۔اس افسوسناک واقعے میں پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہو گئے ہیں۔شہید …

Read More »

اسلام آباد ،زیرو پوائنٹ کے قریب پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ شہید

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا ) اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب چاند تارہ جنگل میں پاک فضائیہ کے زیر استعمال جنگی طیارہ ایف-16 گر کر تباہ ہوگیا۔پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے حادثے کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’پاک فضائیہ افسوس کے ساتھ رپورٹ کررہی کہ اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے …

Read More »

پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمٰن شہید کی نماز جنازہ ہیلی پیڈ گلگت میں ادا کردی گئی

گلگت (وائس آف ایشیا )پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمٰن شہید کی نماز جنازہ ہیلی پیڈ گلگت میں ادا کردی گئی۔فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل احسان محمود خان نے نماز جنازہ کی امامت کروائی۔کرنل مجیب الرحمٰن شھید کی نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان،صوبائی وزرا ممبران اسمبلی و کونسل ، پاک فوج اور سول انتظامیہ کے آفسران سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کرنل …

Read More »

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،کرنل مجیب الرحمان شہید، 2 دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر

ڈی آئی خان (وائس آف ایشیا) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر ٹانک کے قریب کارروائی کے دوران 2انتہائی مطلوب دہشت گرد مارےگئے جبکہ  کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام …

Read More »

ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ترجمان پاک بحریہ

اسلام آباد (وائس آف ایشیا)امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی جیسے قومی سلامتی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے وہ پاک بحریہ کی موسم بہار کی شجرکاری مہم کے افتتاح کی تقریب کے موقع پر خطاب کر ہے تھے، گزشتہ کامیاب شجرکاری مہمات کے بعد پاک بحریہ نے اس سال ملک کے مختلف …

Read More »

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یرموک کا ترکی کی بندرگاہ گلچک کا دورہ

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یرموک نے ترک بحریہ کے ساتھ خیر سگالی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ترکی کی بندرگاہ گلچک کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یرموک کے کمانڈنگ آفیسر نے ترک بحریہ کے اہم حکام سے ملاقات کی اور اس موقع …

Read More »

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی زمینی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں

ریاض( وائس آف ایشیا ) سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی اٹوٹ ہے، دونوں میں سب سے بڑا رشتہ اسلامی اخوت کا ہے۔ پاکستان پر جب بھی کوئی بحران آیا ہے تو سعودی فرمانرواؤں نے پاکستان کا ڈٹ کر ساتھ دیا ہے۔ اسی وجہ سے پاکستانی عوام سعودی عرب کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کے …

Read More »

فروری 2019 بھارت نے جارحیت میں پہل کی پاکستان نے دشمن کو دہلا دینے والا جواب دیا

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) فروری 2019 میں پاک، بھارت اسٹینڈ آف میں پاکستانی مسلح افواج نےقوم کاسرفخرسےبلندکردیا، دشمن نے پاکستان کی طرف رخ کیا تو مسلح افواج نے دبوچا اور زمین پر دے مارا۔تفصیلات کے مطابق پاک، بھارت اسٹینڈ آف کا ایک سال مکمل ہوگیا، اس اسٹینڈ آف میں پاکستانی مسلح افواج نےقوم کاسرفخرسےبلند کیا اور ہر محاذ پر …

Read More »

پاک فضائیہ نے27 فروری کے حوالے سے نیا نغمہ ’’اﷲ اکبر‘‘ جاری کر دیا

اسلام آباد (وائس آف ایشیا)پاک فضائیہ نے27 فروری کے حوالے سے نیا نغمہ "اﷲ اکبر” جاری کر دیا ہے۔ 27 فروری کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے جس میں پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب حملہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فضائیہ نے 27 فروری کی مناسبت سے ایک …

Read More »
image_pdfimage_print