بین الاقوامی

اڑھائی لاکھ روہنگیا مہاجرین کو شناختی کارڈز فراہم کردئیے گئے، اقوام متحدہ

جنیوا( وائس آف ایشیا)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ بنگلہ دیش میں موجود ڈھائی لاکھ روہنگیا مہاجرین کو رجسٹر کرتے ہوئے شناختی کارڈ فراہم کردئیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)نے کہا کہ اس رجسٹریشن کو انسانی اسمگلنگ کے خلاف قانون نافذ کرنے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔یو این ایچ …

Read More »

می ٹو مہم، امریکی مرد ساتھی خواتین کے ساتھ وقت گزارنے سے گریز کرنے لگے

نیویارک( وائس آف ایشیا)خواتین کے حقوق کی تنظیم لین اِن نے کہاہے کہ می ٹو مہم کے بعد امریکا میں مردوں نے ہم پیشہ خواتین کے ساتھ وقت گزارنے سے گریز کرنا شروع کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سروے کرنے والی تنظیم سروے منکی کے نتائج میں کہاگیاکہ دو تہائی مرد براہ راست کسی خاتون کے ساتھ کام کرنے کو پریشان …

Read More »

امریکا میں حاملہ خاتون کو قتل کرکے پیٹ سے بچہ نکالنے والی خواتین گرفتار

شکاگو( وائس آف ایشیا)امریکی شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ حاملہ خاتون کو قتل کرکے پیٹ سے بچہ نکالنے والی دوخواتین گرفتارکرلی گئیں،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ مارلن اوچوہا لوپز 9 ماہ کی حاملہ تھیں اور بیٹے کو جنم دینے والی تھیں، مگر اپریل کے آخر میں وہ ہائی اسکول سے …

Read More »

ادلب میں بڑی فوجی کارروائی میں انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے،جنرل مارک

  لندن( وائس آف ایشیا)برطانیہ میں انسانی حقوق امور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مارک لوکوک نے خبردار کیا ہے کہ ادلب میں بڑی فوجی کارروائی میں انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔ ایسے میں عالمی برادری کو شامی فوج کی ادلب میں چڑھائی کے موقع پر ہنگامی انسانی امداد کی فراہمی کا پلان تیار کرنا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے …

Read More »

جاپان میں حساس مقامات کے اردگرد ڈرونز پروازوں پر پابندی کا قانون منظور

  ٹوکیو ( وائس آف ایشیا)جاپانی پارلیمان نے امریکی افواج اور سیلف ڈیفنس فورسز کے مراکز کے اوپر ڈرونز کی پروازوں پر سخت پابندی لگانے کے ایک قانون کی منظوری دیدی ،اس قانون کا مقصد ڈرونز کے ذریعے دہشت گردی سے بچاؤ ہے اور اس کی منظوری پارلیمان کے ایوان بالا میں اکثریت سے دی گئی۔وزیرِاعظم کے دفتر اور جوہری …

Read More »

دفعہ 370 اور 35اے ، کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے بھارتی وزیرداخلہ

  نئی دہلی(وائس آف ایشیا)بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ دفعہ 370 اور 35اے ،جوریاست جموں کشمیر کو آئین میں خاص درجہ دیتے ہیں، کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ آیا ان دفعات سے تشدد سے متاثرہ ریاست کو فائدہ پہنچا ہے یانقصان ہواہے۔۔ وزیرداخلہ نے یہ بھی کہا کہ جموں کشمیراسمبلی کے انتخابات کرانے …

Read More »

یورپ پہنچنے والے تارکین وطن کو سخت مراکشی اقدامات کا سامنا،انسانی حقوق کارکنوں کی تنقید

   رباط( وائس آف ایشیا)انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہاہے کہ یورپی یونین کے ممالک بحیرہ روم کی نگرانی بتدریج شمالی افریقی ممالک کے حوالے کر رہے ہیں۔ ان ممالک میں مراکش بھی شامل ہے، اس ملک نے بھی سخت حفاظتی اقدامات متعارف کرا رکھے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مراکش ایسے نئے تادیبی اقدامات متعارف کرانے کی منصوبہ بندی …

Read More »

نریندر مودی کا جموں وکشمیر سے متعلق بیان دیوانے کی بھڑ ہے ، سید علی گیلانی

    سرینگر(وائس آف ایشیا) کل جماعتی حریت کانفرنس’’گ‘‘ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے جموں و کشمیر سے متعلق دیئے گئے بیان کو دیوانے کی بھڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر نریندر م ودی کی تاویل صحیح ہے تو پھر مغربی بنگال کو ای ک شورش زدہ ریاست ہونے کی بنا …

Read More »

بلجیئم ،جرمنی اورکویت نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دیدی

اقوام متحدہ(وائس آف ایشیا)بلجیئم ،جرمنی اورکویت نے گزشتہ روزشمال مغربی شام میں لڑائی میں تیزی آنے پرتبادلہ خیال کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دیدی ہے ،یہ بات سفارتکاروں نے بتائی۔شامی فورسزاوران کے روسی اتحادیوں نے اپریل کے اواخرسے اتحادیوں کے زیرکنٹرول علاقے ادلب میں حملوں میں اضافہ کیاہے ،جس کے ساتھ اس …

Read More »

امریکی صدر کا جانچ پڑتال پر مبنی جدید امیگریشن نظام کا اعلان

واشنگٹن(وائس آف ایشیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے امریکی امیگریشن نظام کا اعلان کیا جس کی بنیاد بہتر جانچ پڑتال پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اچھا، جدید اور قانونی نظام ہے۔ ٹرمپ نے مجوزہ امیگریشن نظام کا اعلان وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ بغیر سوچے سمجھے چنا ؤ …

Read More »

روس کی جزیرہ نما کوریا میں جوہری مادہ میں تخفیف لانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ، مائیک پومیپو

  ماسکو(وائس آف ایشیا) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیپو نے کہا ہے کہ روس کی جزیرہ نما کوریا میں جوہری مادہ میں تخفیف کے سلسلے میں دلچسپی نہیں ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ شمالی کوریا کے سلسلے میں روس اور امریکہ کے وسیع تر باہمی مفاد میں …

Read More »

امریکی فوج کیلئے کام کرنے والے افغان ورکرز کیلئے خصوصی ویزے کا قانونی بل پیش

واشنگٹن(وائس آف ایشیا)امریکی سینیٹرز نے امریکی فوج کے لیے کام کرنے والے افغان ورکرز کے لیے خصوصی ویزے جاری کرنے کا ایک قانونی بل پیش کیا ہے۔ اس بل کی منظوری سے چار ہزار افغان شہریوں کو امریکی امیگرینٹ ویزا حاصل ہو سکے گا۔ری پبیلکن اور ڈیموکریٹک اراکین کانگریس کی جانب سے امریکا کے لیے کام کرنے والے افغلن شہریوں …

Read More »

امریکا چین تجارتی مذاکرات جلد بحال ہوں گے ،سٹیون منیوشن

واشنگٹن(وائس آف ایشیا) امریکا کے وزیر خزانہ سٹیون منیوچن نے کہا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان وزارتی سطح کے تجارتی مذاکرات عنقریب دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں ملکوں کے گزشتہ مذاکرات بے نتیجہ رہنے کے باعث، گذشتہ ہفتے امریکا نے چین سے درآمد کی جانے والی تقریباً نصف یا 2 کھرب ڈالر …

Read More »

باسک علیحدگی پسند ای ٹی اے کے سابق رہنما کو فرانس میں حراست میں لے لیا گیا

میڈرڈ(وائس آف ایشیا)باسک علیحدگی پسند ای ٹی اے کے سابق رہنما کو کو فرانس میں حراست میں لے لیا گیا ہے ، یہ بات سپین کی وزارت داخلہ نے کہی ، وہ سولہ سال سے زائد عرصے سے مفرور تھا ۔وزارت نے کہا کہ جوز انتونیو اوروٹیکوئٹژیا جسے جوزوٹرنیرا کے طورپر جانا جاتا ہے اور وہ ای ٹی اے کا …

Read More »

برطانیہ میں 22 طلبا گروپوں نے یورو ویژن کے بائیکاٹ کی کال دیدی

لندن(وائس آف ایشیا) برطانیہ میں 22 فلسطینی طلبا سوسائیٹیز اور گروپوں نے اسرائیل میں ہونے والے گانوں کے مقابلے یورو ویژن کے بائیکاٹ کی کال دے دی ۔ فلسطینی طلبا کی سوسائیٹیز اور گروپوں نے ایک بیان میں برطانیہ میں تمام طلبا ، اکیڈمیز اور فنکاروں سے اپیل کی ہے کہ(آج) 18 مئی کو تل ابیب ، اسرائیل میں ہونے …

Read More »

مغربی بنگال کے مقابلہ میں جموں وکشمیر میں الیکشن زیادہ پر امن ہوتے ہیں مودی

نئی دہلی(وائس آف ایشیا) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کشمیر مغربی بنگال سے زیادہ پر امن ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تشدد، دہشت گردی کی بات ہو تو کشمیر کا نام آتا ہے، لیکن اس کشمیر میں پنچایت کے انتخابات ہوئے 30 ہزار کے قریب لوگ میدان میں تھے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ …

Read More »

فلسطین پر صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے 71 سال مکمل، ملک بھرمیں مظاہرے

رملہ ، غرب اردن(وائس آف ایشیا ) فلسطینیوں نے اپنے ملک پر صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ‘یوم النکبہ’ کے حوالے سے جلسے جلوس اور ریلیوں کا انعقاد کیا۔ فلسطینی گذشتہ 71 برسوں سیسنہ 1948 کی جنگ میں اپنے گھروں سے زبردستی نکالے جانے خلاف اوراپنے حقوق کے حصول کے لیے مناتے ہیں۔غزہ اور شمالی فلسطینی علاقوں کیدرمیان …

Read More »

امریکی اور اسرائیلی اتحاد کو شکست سے دو چار کرکے رکھ دینگے ، ایران

  تہران(وائس آف ایشیا )ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک امریکی اسرائیلی اتحاد کو شکست سے دوچار کر دے گا۔ حاتمی نے امریکا کو "سب سے بڑا شیطان” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی نوعیت کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اعلی ترین دفاعی عسکری استعداد کا حامل ہے۔ایسا …

Read More »

امریکہ نے عراق میں اپنے سفارتخانے کا غیر ضروری عملہ واپس بلالیا

  واشنگٹن(وائس آف ایشیا )امریکی وزارت خارجہ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنا پر عراق میں ایمرجنسی کا لیول چار درجے تک بڑھانے کے بعد عراق میں امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں میں موجود غیرضروری عملے کو واپس بلا لیا ہے۔ یہ پیش رفت امریکی انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے جاری کردہ انتباہ کے بعد سامنے آئی ہے …

Read More »

پورا یقین ہے ایران جلد ہمارے سامنے گھٹنے ٹیک دے گا ، امریکہ

  واشنگٹن(وائس آف ایشیا )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ ایران پر عاید کی جانے والی پابندیوں کے بعد تہران واشنگٹن کے ساتھ بات چیت پرمجبور ہوجائے گا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ‘ٹویٹر’ پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے مشرق وسطی کے حوالے سے اختیار کردہ پالیسی پراپنی انتظامیہ میں اختلافات …

Read More »
image_pdfimage_print