کھیل

جنوبی افریقی فاسٹ بالروین پارنیل نے بھی کولپاک ڈیل پر دستخط کردئیے

جوہانسبرگ(وائس آف ایشیا)جنوبی افریقی فاسٹ بالر وین پارنیل نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ کر انگلش کانٹی کلب وورسیسٹرشائر سے کولپاک معاہدہ کر لیا اور وہ اب دوبارہ جنوبی افریقہ کی عالمی سطح پر نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔29 سالہ پارنیل نے آخری بار اکتوبر 2017 میں جنوبی افریقی ٹیم کی نمائندگی کی تھی اور انہیں جنوبی افریقی ٹیم میں جگہ بنانے …

Read More »

پاکستان سے ٹاکرا، بھارت مڈل آرڈر میں عدم استحکام سے پریشان

دبئی(وائس آف ایشیا) پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو مڈل آرڈر میں عدم استحکام نے پریشان کردیا۔آج بھارت کا سامنا پاکستان سے ہوگا، اہم معرکے سے قبل بھارتی ٹیم مینجمنٹ خاص طور پر مڈل آرڈر میں عدم استحکام سے کافی پریشان ہے۔قائم مقام کپتان روہت شرما نے واضح کیا ہے کہ منیش پانڈے، کیدار جادھیو اور امباتی رائیڈو …

Read More »

بھارت سے میچ؛ پاکستانی کرکٹرز کو جارحیت کا سبق پڑھا دیا گیا

 دبئی(وائس آف ایشیا) ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف میچ کیلیے پاکستانی کرکٹرز کو جارحیت کا سبق پڑھا دیا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا گروپ میچ ہو یا فائنل دنیا بھر کے شائقین میں بڑا جوش وخروش نظر آتا ہے، یواے ای میں روایتی حریف 12،13سال بعد مقابل ہورہے ہیں، یہاں …

Read More »

پاکستان اور بھارت زیادہ سے زیاد ہ کرکٹ کھیلیں، شعیب ملک

دبئی(وائس آف ایشیا)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہاہے کہ پاک بھارت میچ کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ہوتا ہے ، دونوں ٹیموں کیلئے بہترہے کہ آپس میں زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلیں۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت ٹیموں نے دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں جم کر پریکٹس کی جہاں قومی آل …

Read More »

پاکستان کے پانچ کھلاڑی بھارت کیلئے خطرہ ثابت ہونگے

اسلام آباد (وائس آف ایشیا)ایشیا کپ 2018 میں بھارت کیخلاف پاکستان کے پانچ کھلاڑی خطرناک ثابت ہونگے ۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے پانچ اہم پاکستانی کھلاڑیوں پر نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی بھارت کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں ٗ ان کھلاڑیوں میں پاکستانی بیٹسمین اور بولر دونوں شامل ہیں ۔فخر زمان نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل …

Read More »

مجھے کرکٹر بنانے کیلئے والد نے گاڑی پر چکن تک بیچی ٗ معین علی

لندن (وائس آف ایشیا)انگلش آل راؤنڈر معین علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد نے انہیں کرکٹر بنانے کیلئے بہت محنت کی ٗانہوں نے گاڑی پرچکن فروخت کی اورمجھے گھر میں بولنگ مشین لا کر دی۔انگلش ٹیسٹ کرکٹر معین علی نے یہ سنسنی خیز انکشاف اپنی سوانح حیات میں کیاجس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے والد …

Read More »

زمبابوین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

ہرارے (وائس آف ایشیا)زمبابوین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر زمبابوے نے آئندہ برس جنوری میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا تاہم اب دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز اکتوبر میں کھیلی جائیگی ٗ دونوں ممالک کے بورڈز کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی …

Read More »

ایشین چیمئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کے امکانات روشن

لاہور(وائس آف ایشیا) ایشین چیمئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی عدم شرکت کا خطرہ ٹل گیا، اورپی ایچ ایف کی طرف سے مسقط میں ہوٹل بک کروا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ اومان کے دارالحکومت مسقط میں شیڈول ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کا دروازہ کھل گیا ہے، مالی مشکلات کا شکار پی …

Read More »

شعیب ملک کی نئی ”لک“ ثانیہ مرزا کے نام

دبئی(وائس آف ایشیا) دبئی میں منعقدہ ایشیاءکرکٹ کپ کے لیے قومی ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں نے منفردسٹائل اپنائے ہیں، جن میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک بھی شامل ہیں، جنہوں نے اپنی اس نئی ’لک‘ کو اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے نام کردیا اور اپنے گھر آنے والے ننھے مہمان کو بھی سرپرائز دیا۔36سالہ شعیب ملک نے سماجی رابطے کی …

Read More »

احسان مانی اے سی سی کو دوبارہ مضبوط ادارہ بنانے کے خواہاں

کراچی(وائس آف ایشیا) احسان مانی اے سی سی کو دوبارہ مضبوط ادارہ بنانے کے خواہاں ہیں۔ نئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اپنے پہلے غیرملکی دورے پر18 اور19 ستمبر کی درمیانی شب دبئی روانہ ہوں گے،وہ20تاریخ کو وہاں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے، یہ پوسٹ اب مزید کچھ عرصے ہی پاکستان کے پاس ہے، اس …

Read More »

حسن علی کی پونی اور شاداب کا ہیئر کٹ شائقین کی توجہ کا مرکز

 دبئی(وائس آف ایشیا) حسن علی کی پونی اور شاداب خان کا ہیئر کٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔میدان کے اندر اور باہر اپنی دوستی کیلیے مشہور دونوں نوجوان کرکٹرز حسن علی اور شاداب خان اکثر خبروں میں رہنے کا کوئی نہ کوئی طریقہ ڈھونڈ لیتے ہیں، دونوں سوشل میڈیا پر بھی خاصے سرگرم ہیں۔ دبئی میں پریکٹس کے …

Read More »

سرفرازاحمد سلیکشن میں تسلسل برقراررکھنے کے خواہاں

دبئی(وائس آف ایشیا)سرفراز احمد ورلڈکپ تک سلیکشن میں تسلسل برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔دبئی میں ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہاکہ تمام ٹیموں کی طرح ہم بھی ورلڈکپ 2019کی تیاری کررہے ہیں، نوجوان کرکٹرز کو مواقع دینے کا تجربہ اچھا رہا، چیمپئنز ٹرافی کے بعد بھی نیا ٹیلنٹ افادیت …

Read More »

لاہور میں شیڈول انٹرنیشنل ہاکی اوپن سیریز ملتوی کردی گئی

لاہور(وائس آف ایشیا)پاکستان ہاکی فیدریشن نے 26 ستمبر سے شیڈول انٹرنیشنل ہاکی اوپن سیریز ملتوی کرتے ہوئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے نومبر میں اس ایونٹ کی دوبارہ میزبانی کی درخواست کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن کی کوششوں سے چودہ سال بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو 6 ملکی جونیئر ہاکی اوپن سیریز کی میزبانی سونپی تھی، جس …

Read More »

یوسین بولٹ زیرو گریویٹی میں بھی سب سے آگے

جمیکا (وائس آف ایشیا)دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ زیرو گریویٹی میں بھی سے آگے آگے نکل گئے۔جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے فرانس میں سائنسی تحقیق کے لیے بنائے گئے طیارے میں دوڑ کا مقابلہ کیا جہاں مصنوعی طور پر زمین کی کشش ثقل صفر رکھی گئی تھی ٗکشش ثقل نیدنیا کے تیزترین انسان کو پریشان تو کیا تاہم …

Read More »

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ء ہفتہ سے دبئی میں شروع ہوگا

دبئی (وائس آف ایشیا)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ء (کل) ہفتہ سے دبئی میں شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے دبئی میں شروع ہوگا ٗ ٹورنامنٹ 28 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا ٗپاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کریگی ٗ گرین شرٹس کو 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج …

Read More »

بپی لہری نے سابق عظیم باکسر مائیک ٹائیسن کیلیے استقبالیہ نغمہ کمپوز کیا

ممبئی(وائس آف ایشیا)بھارت کے معروف موسیقار بپی لہری نے سابق عظیم باکسر مائیک ٹائیسن کیلیے استقبالیہ نغمہ کمپوز کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بپی لہری نے کہاکہ یہ ہمارے ملک کیلیے یادگار لمحہ ہے کہ ٹائیسن یہاں مکسڈ مارشل آرٹس ایونٹ کی تشہیر کیلئے آئیں گے ٗمیں نے ان کیلئے ایک گانا کمپوز کیا ہے، مگر اتفاق سے جب وہ …

Read More »

پی سی بی کی نئی انتظامیہ نے نائب کپتان کی تلاش شروع کردی

اسلام آباد (وائس آف ایشیا)پاکستان کرکٹ ٹیم میں کپتان سرفراز احمد کی موجودگی میں بورڈ کی نئی انتظامیہ نے نائب کپتان کی تلاش شروع کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ تک ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے نائب کپتان کے لئے شعیب ملک کا نام سامنے آیا ہے ٗشعیب ملک 2009 میں پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد …

Read More »

فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے ٗ جیمز اینڈر سن

لندن(وائس آف ایشیا)انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے واضح کیا ہے کہ ان کا فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔36 سالہ اینڈرسن نے بھارت سے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں 564 ویں وکٹ لے کر آسٹریلوی گلن میک گرا کا کامیاب ترین ٹیسٹ بولر کا ریکارڈ توڑا۔ انھوں نے کہاکہ میری توجہ اپنے ذاتی ریکارڈ کے بجائے اوول …

Read More »

انضمام الحق نے بیٹے کی سلیکشن کیلئے فون نہیں کیا،باسط علی

لاہور(وائس آف ایشیا )جونئیر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین باسط علی نے کہا ہے کہ انضمام الحق نے اپنے بیٹے کی سلیکشن کے حوالے سے انہیں فون نہیں کیا، جبکہ انضمام نے کہا ہے کہ بیٹے کی سفارش کا مطلب ہے کہ میں عہدے سے انصاف نہیں کر رہا۔باسط علی نے ان خبروں کو من گھڑت قرار دیا جن میں دعوی …

Read More »

چیف سلیکٹر انضمام الحق تنازعات کی زد میں آگئے

لاہور(وائس آف ایشیا ) پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق تنازعات کی زد میں آگئے۔چیف سلیکٹرانضمام الحق کے حوالے سے اطلاعات گردش میں ہیں کہ انہوں نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی کو فون کرکے کہا کہ آپ نے میرے بیٹے کو انڈر 19 ٹیم میں شامل نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق باسط علی نے یہ …

Read More »
image_pdfimage_print