قومی خبریں

وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے اہم ملاقات‘باہمی دلچسپی پر تبادلہ خیال

بیجنگ\اسلام آباد(وائس آف ایشیا)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ 4 ملکی دورے میں چین پہنچ گئے، جہاں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان اور ایران کے بعد منگل کے روز چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچے ،جہاں چینی وزارت …

Read More »

پولیس نے ن لیگ کے رہنما افضل کھوکھر کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا

لاہور(وائس آف ایشیا)پولیس نے افضل کھوکھر کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سرکاری زمین پر قبضہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک افضل کھوکھر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے،تھانے میں ہونے والی ایف آئی آر کے نتیجے میں …

Read More »

بانی پاکستان کا 142واں یومِ ولادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

کراچی (وائس آف ایشیا) بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 142 واں یومِ پیدائش نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا ،ملک بھر میں سرکاری عمارتوں پر پرچم لہرائے گئے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھی میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔منگل کے روز صبح سویرے مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب …

Read More »

بانی پاکستان کا یوم پیدائش ،مزار پر تبدیلی گارڈز کی پروقار تقریب

کراچی (وائس آف ایشیا) بانی پاکستان ،ملت کے پاسبان قائداعظم محمدعلی جناحؒ کا 143واں یوم پیدائش ملی یکجہتی اور جوش و جذبے سے منایا گیا۔بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر ملک بھر میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا جبکہ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ، تقریب میں …

Read More »

شہبازشریف نوازشریف سے زیادہ کرپٹ ہے‘ شیخ رشید

کراچی (وائس آف ایشیا) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چوروں نے ساری زندگی دولت بچانے کے لیے لگا دی، جس نے پاکستان کولوٹا اور نوچا اس کا انجام برا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بدنصیبی ہے چور چوکیداربن گئے …

Read More »

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا142واں یوم پیدائش آج قومی جوش و جذبے سے منایا جائیگا

کراچی(وائس آف ایشیا)بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا142واں یوم پیدائش آج(منگل)قومی جوش و جذبے سے منایا جائیگا۔ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی جانب سے خصوصی تقریبات ،سیمینارز،کانفرنسز اور مذاکروں کا اہتمام کیا جائیگا۔دن کا آغاز صوبائی دارلحکومت کراچی میں 21توپوں کی سلامی سے ہوگا۔مزرا قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوگی جس میں گورنر سندھ …

Read More »

احتساب کا عمل ملکی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔وزیراعظم

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف احتساب عدالتکے فیصلے پر بات چیت کی گئی جب کہ وزیراعظم عمران خان کو فیصلے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل ملکی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔نواز شریف کے خلاف فیصلے سے سچ …

Read More »

فلیگ شپ ریفرنس میں بری، العزیزیہ میں نوا زشریف 7 سال قید کی سزا

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف بری جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے فیصلہ سنایا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف عدالتوں نے پاناما کیس سے اب تک تمام اہم فیصلے جمعہ کے روز سنائے تاہم العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ …

Read More »

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے حکومت گرانے کے لیے پیر پگارا پر نظریں جمالیں

اسلام آباد(وائس آف ایشیا )آصف زراداری اور مسلم لیگ ن نے حکومت گرانے کے لیے پیر آف پگارا سے رابطے شروع کر دئیے۔پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ ن بھی ہاتھ پاوں مارنے لگی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گرانے کے لئے حکومت کے اتحادیوں سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔اس ضمن میں آصف زرداری بھی پیر آف پگارا کو اپنا خاص پیغام پہنچا …

Read More »

منی لانڈرنگ سمجھنے کے لیے صدیوں تک آصف زرداری کی داستان کا ذکر رہے گا: شہزاد اکبر

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی سمری دیکھنے والا حیران ہو جاتا ہے، منی لانڈرنگ سمجھنے کے لیے صدیوں تک آصف زرداری کی داستان کا ذکر رہے گا۔شہزاد اکبر نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ جے آئی ٹی …

Read More »

کرسمس امن ،محبت ، بھائی چارے ،قربانی کا درس دیتا ہے،سارہ جاوید

لاہور(وائس آف ایشیا )مسیحا ویلفےئر آرگنائزیشن کی جنرل سیکرٹری سارہ جاوید کھوکھر نے پاکستان کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس کا تہوار امن ،محبت ، بھائی چارے اور قربانی کا درس دیتا ہے ،مسیحی عوام کرسمس کے موقع پر اپنی عبادات میں ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کریں،حضرت عیسٰی ؑ کی تعلیمات …

Read More »

امریکہ میں تعینات سفیر علی جہانگیر صدیقی نے عہدے کا چارج چھوڑ

واشنگٹن(وائس آف ایشیا)امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ،ْ پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسدمجید جلد ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے بیرون ممالک سبکدوش سفیروں کو چارج چھوڑنے کیلئے ڈیڈ لائن دی گئی تھی تاہم علی جہانگیرصدیقی نے چارج چھوڑنے کیلئے دو ہفتے کا وقت مانگا تھاجس پر وزارت خارجہ …

Read More »

جے آئی ٹی نے آصف زرداری اور اومنی گروپ کو ذمہ دار قرار دے دیا

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جعلی اکاؤنٹ کیس اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جاری ہے،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔جے آئی ٹی نے آصف زرداریاور اومنی گروپ کو ذمہ دار قرار دے دیا ۔جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور ملک ریاض کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔آصف زرداری اور ملک ریاض کو 28دسمبر کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے …

Read More »

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: آصف علی زرداری کو نوٹس جاری‘ 31 دسمبر کو جواب جمع کروانے کا حکم

لاہور(وائس آف ایشیا)جعلی بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 دسمبر کو جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے. تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ پر از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے کی.جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس …

Read More »

اومنی گروپ کے مالکان کا غرور ابھی تک ختم نہیں ہوا ، قوم کے اربوں روپے کھا گئے چیف جسٹس

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جعلی اکاؤنٹ کیس اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جاری ہے،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے،۔دوران سماعت چیف جسٹسنے کہا کہ اومنی گروپ کے مالکان کا غرور ابھی تک ختم نہیں ہوا،قوم کے اربوں پیسے کھا گئے لیکن ابھی بدمعاشی کر رہے ہیں لگتا ہے کہ انہیں اڈیالہ جیل سے …

Read More »

ریلوے کی اراضی لیز یا ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے قیام کیلئے نہیں دی جائے گی. سپریم کورٹ

لاہور(وائس آف ایشیا) وزیر ریلوےشیخ رشید نے کہاہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی نواب شاہ میں ایسی زمینیں نکل آئی ہیں جو انہوں نے ڈیکلیئر نہیں کی تھیں. سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے خسارہ پر از خود نوٹس کیس کی سماعت میں پیشی کے موقع پر شیخ رشید صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے ہمیں 27تاریخ دے دی ہے، منی …

Read More »

آصف زرداری اور نواز شریف ایک ٹھگ الائنس بنائیں اور اسی کی چھتری تلے اپنی تحریک چلائیں

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف ایک ٹھگ الائنس بنائیں اور اسی کی چھتری تلے اپنی تحریک چلائیں، پاکستان کے نئے سفر کی شروعات ہوچکی ،ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،فوری ادائیگیوں کے حوالے سے مسئلہ نہیں ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی استحکام کے لئے بات چیت ہورہی ہے ، …

Read More »

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی افغان صدراشرف غنی سے ملاقات

کابل(وائس آف ایشیا ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے سمیت دیگر اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی صدراتی محل میں افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے سمیت دیگر اہم علاقائی اور باہمی دلچسپی …

Read More »

سعودی عرب اور یو اے ای کی امداد پر کوئی شرائط نہیں،وزیراعظم عمران خان

لاہور (وائس آف ایشیا) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے جو امداد دی ہے اس پر کوئی شرط عائد نہیں اور امداد کے بدلے ہم اب کوئی جنگ نہیں لڑیں گے۔لاہور میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہوتا دیکھنا چاہتا …

Read More »

نیب نے شہباز شریف سمیت 13 ملزمان کیخلاف آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل ریفرنس دائر

 لاہور (وائس آف ایشیا) قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف ،فواد حسن فواد، احد خان چیمہ، کامران کیانی، شاہد شفیق، بلال قدوائی، امتیاز حیدر، اسرار سعید اور عارف بٹ سمیت 13 ملزمان کے خلاف آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل میں ضمنی ریفرنس لاہور کی احتساب عدالت میں دائر کر …

Read More »
image_pdfimage_print