قومی خبریں

ہمارے ہتھیار دفاع کیلئے ہیں ،ْ ملک کے دفاع کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے ،ْ صدر مملکت

کراچی( وائس آف ایشیا )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے ہتھیار دفاع کے لیے ہیں اور اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے۔کراچی میں منعقدہ دفاعی نمائش آئیڈیاز2018 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ نمائش کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔صدرعارف علوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کا …

Read More »

ن لیگ اب بھی خود کو حکومت میں سمجھتی ہے ، اپنے روئیے میں تبدیلی لائے،پرویز الٰہی

․اسلام آباد(وائس آف ایشیا )اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ سمجھتی ہے کہ وہ اب بھی حکومت میں ہے ، اپوزیشن جماعت کو اپنے روئیے میں تبدیلی لانی ہو گی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ (ن)لیگ حکومتی انداز میں ڈیل کرے گی تو معاملات میں خرابی ہو گی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اور تحریک انصاف کی نیت صاف ہے، حکومت بڑا …

Read More »

عمران خان زبردست آدمی ہیں۔ پیپلز پارٹی رہنما کا اعتراف

اسلام آباد( وائس آف ایشیا ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ عمران خان نے زندگی میں دو بار شیروانی پہنی ایک بار انہیں ریحام خانخان نے آف وائٹ کلر کی شیروانی پہنائی جب کہ ایک بار انہوں نے تب شیروانی پہنی جب وہ وزیراعظم بنے۔لیکن عمران خان کے وزراء کا بس ایک ہی کام ہے کہ وہ دوسرے لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے رہیں۔اور …

Read More »

قیصر امین بٹ کے وعدہ معاف بننے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

لاہور( وائس آف ایشیا ) آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل اور پیراگون کیس کے اہم ملزم قیصر ماین بٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔نیب نے بیان مجسٹریٹ کے رو برو قلمبند کروا دیا ہے،قیصر امین بٹ کے بیان کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ جو کہوں گا سچ کہوں گا۔ 1998ء میں پراپرٹی پر کام شروع کیا۔2002ء میں ندیم ضیا نامی شخص …

Read More »

بھتیجے نے پنجاب پولیس آفیسر کی خاتون کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ

پاکپتن ( وائس آف ایشیا ) پنجاب پولیس اہلکار کی خاتون کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن کے ایک پولیس انسپکٹر کے خاتون کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اعلی حکام نے نوٹس لے لیا اور انسپکٹر کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کاآغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع پاکتپن کے تھانہ کلیانہ …

Read More »

کیا نواز شریف اورچوہدری نثار میں لڑائی کی پہلی وجہ عمران خان تھے؟

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ جو ماحول بن رہا تھا مجھے پتہ تھا کہ عمران خان وزیراعظم بن رہے ہیں ۔عمران خاناسکول کے زمانے سے میرے دوست ہیں،عمران خان چاہتے تھے کہ میں تحریک انصافمیں شامل ہوں جاؤں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کچھ رہنما نواز شریف کے کان بھرتے تھے کہ چوہدری نثار کبھی عمران خان کے خلاف کیوں نہیں بولتے حالانکہ …

Read More »

اسحاق ڈار کے اکائونٹس سے 50 کروڑسے زائد رقم حکومت پنجاب کو منتقل

لاہور( وائس آف ایشیا )ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اکائونٹس سے 50 کروڑسے زائد رقم حکومت پنجاب کو منتقل کر دی ۔سپریم کورٹ نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈارکی جائیداد ضبط کا حکم دیا تھا، اس سلسلے میں نیب نے حکومت پنجاب کو اسحاق ڈارکے تمام بینک اکائونٹس اوراملاک کی تفصیلات دیتے ہوئے عدالتی فیصلے …

Read More »

پنجاب ریجنرز کا واہگہ بارڈر پر نوجوت سنگھ سدھو کا استقبال

لاہور ( وائس آف ایشیا ) کرتار پور بارڈ کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کے لیے بھارتی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی قیادت میں بھارتی وفد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے جہاں پنجاب رینجرز نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ پاکستانکے وزیراعظم اور تمام افسران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں خاص طور پر پاکستان کے …

Read More »

عوام مسلکی ، علاقائی اور قومیت کے نام پر سیاست کرنیوالوں کو مسترد کردیں،حافظ حفیظ الرحمٰن

گلگت ( وائس آف ایشیا ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ بڑی کوششوں اور قربانیوں سے امن قائم ہوا ہے ، ہم سب نے ملکر اسکی پہرہ داری کرنی ہے ، عوام مسلکی ، علاقائی اور قومیت کے نام پر سیاست کرنیوالوں کو مسترد کریں ، گلگت بلتستان کے عوام سے کئے گئے تمام وعدے …

Read More »

صوبہ جنوبی پنجاب، نئے صوبے کی تشکیل کے لیے کئی رکاوٹیں درپیش

لاہور ( وائس آف ایشیا )وزیراعظم عمرا خان کی حکومت کو 100دن مکمل ہو گئے جہاں عمران خان نے کئی بہتر فیصلے کیے وہاں ہی انہوں نے کئی یو ٹرن بھی لیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کا وقت ختم ہو چکا ہے۔شاید اس وعدے کی تکمیل کے لیے پانچ سال کا قت بھی کم پڑ جائے۔اگر …

Read More »

جبری گمشدگیوں کی حمایت نہیں کی جا سکتی قابل مذمت ہے،ڈاکٹر شیریں مزاری

اسلام آباد( وائس آف ایشیا ) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ جبری گمشدگیوں کی حمایت نہیں کی جا سکتی یہ کوئی اور کرے یا ہم قابل مذمت ہے،آزادی اظہار رائے کو سلب کرنا جمہوری اصولوں کے منافی ہیں، جمہوریت میں جبری گمشدگیوں کا تصور نہیں، سینیٹ نے جبری گمشدگیوں کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی ہے، حکومت اس کی روک تھام کیلئے …

Read More »

صدر مملکت عارف علوی دفاعی نمائش آئیڈیاز2018 کا کل افتتاح کریں گے

کراچی ( وائس آف ایشیا ) صدر مملکت عارف علوی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018کا کل (منگل) افتتاح کریں گے، دفاعی نمائش میں50 سے زائد ممالک کے 262 سے زائد وفود شرکت کررہے ہیں، نمائش 27 سی30 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی 2روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ ، صدرعارف علوی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا منگل کو افتتاح …

Read More »

وزیراعظم کا شمالی وجنوبی وزیرستان کیلئے بڑےپیکج کا اعلان

لاہور( وائس آف ایشیا ) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دورہ شمالی وزیرستان کے دوران قبائلیوں کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہفاٹا انضمام شدہ اضلاع کیلئے صوبوں کے این ایف سی کا3 فیصد دینے، ضم شدہ اضلاع میں جلد بلدیاتی اورصوبائی انتخابات کرانے اورپولیس اصلاحات کی جائیں گی، وزیراعظم نے لیویزاورخاصہ داروں کے تمام تحفظات دورکرنے، لیویزاورخاصہ داروں کی ملازمتوں کا تحفظ یقینی بنانے،انصاف کی جلد فراہمی وتنازعات کے مشاورت سے حل …

Read More »

افسرا ن میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کوششیں تیز کریں،چیئر مین نیب

اسلام آباد( وائس آف ایشیا )چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب افسرا ن کو میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اپنی کوششیں دوگنا کرنے اور قومی فرض کی ادائیگی کیلئے بلاامتیاز احتساب اور زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب تمام برائیوں کی جڑ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم …

Read More »

عمران خان کو بیٹنگ وکٹ ملی ہےاحتساب صرف اپوزیشن کے خلاف کارروائی کی جائے

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا )سینئیر سیاستدان چودھری نثار علی خان نے بھی نیب کی کارروائیوں کے خلاف بیان دے دیا۔ چودھری نثار علی خان نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہئیے لیکن یہ احتساب نہیں ہے کہ صرف اپوزیشن کے خلاف ہی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بیٹنگ وکٹ ملی ہے، ایسی …

Read More »

نیب: قیصرامین بٹ کی وعدہ معاف گواہ بننےکی درخواست منظور

لاہور( وائس آف ایشیا )چیئرمین نیب نے قیصرامین بٹ کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کرلی، قیصر امین بٹ پر پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل می ملوث ہونے کا الزام ہے، جبکہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی پیراگون ہاﺅسنگ اسکینڈلکیس میں درخواست ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابقچیئرمین نیب نے قیصرامین بٹ کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کرلی۔قیصر امین بٹ نیب …

Read More »

ڈیمز کی تعمیر:چیف جسٹس نے موبائل کارڈ پر ٹیکس بحالی کے لیے رائے طلب کر لی

لندن ( وائس آف ایشیا )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار ان دنوں ملک میں ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جہاں وہ ڈیم فنڈز کے لیے عطیات اکٹھا کر رہے ہیں۔ یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کے دوران چیف جسٹسثاقب نثار نے موبائل کارڈ پر ٹیکس بحالی کے لیے …

Read More »

عمران خان کے سب سے بڑے ناقد بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے

لاہور( وائس آف ایشیا ) وزیراعظم عمران خان کے سب سے بڑے ناقد نجم سیٹھی بھی عمران خان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔تفصیلات کے مطابقعمران خان کو کئی بار نجم سیٹھی پر تنقید کرتے دیکھا گیا۔یہاں تک کہ تحریک انصاف کی حکومت کے نعد نجم سیٹھی نے بطور چئیرمین پی سی بی اپنے عہدے سے استعفیٰ بھی دے دیا تھا۔تاہم عمران خان کے اقدمات پر اب نجم سیٹھی بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے …

Read More »

تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن مکمل‘عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان

اسلام آباد( وائس آف ایشیا )پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے 100 روز آج مکمل ہورہے ہیں اور اس عرصے کے دوران حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور حکومت اچھی کارکردگی کا دعویٰ کرتی نظر آئی. پہلے 100 روز میں اقتصادی صورتحال کی بہتری، پارلیمنٹ میں ناراض اپوزیشن، سعودی عربسے بیل آﺅٹ پیکج، تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج، یو ٹرن، دوبارہ ابھرتی دہشت گردی،بھارت سے …

Read More »

تجاوزات کا خاتمہ کرکے ہی ٹریک کو کلیئر کروایا جاسکتا ہے ،ْ شیخ رشید احمد

راولپنڈی( وائس آف ایشیا ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان میری جان، میرے دوست اور میرے بھائی ہیں۔گورنمنٹ ڈگری کالج میں طالبات کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ ہم آپ کے وارث ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ 30 دسمبر سے قبل گارڈن اور جنریٹر کالج کے حوالے کردیا …

Read More »
image_pdfimage_print