قومی خبریں

میں وزیراعظم کی کل کی تقریر کی مذمت کرتا ہوں، خورشید شاہ

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت آج قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ آج ایوان میں وزیراعظم کو ہونا چاہئیے تھا۔ ملک میں تمام ہائی ویز اور راستے بند ہیں۔آج ملک میں معمولات زندگی متاثر ہیں۔ یہ وہی …

Read More »

حمزہ شہباز کو نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ضمانت قبل از گرفتاری، ہائیکورٹ پہنچ گئے

لاہور(وائس آف ایشیا) قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے حفاظتی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کو نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ جس کے باعث آج وہ ہائیکورٹ پہنچے اورضمانت قبل از گرفتاری کے لیے درخواست جمع کروائی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ خدشہ ہے نیب …

Read More »

بلوچستان میں مزدور ایک بار پھر نشانے پر ، شرپسندوں کی فائرنگ ،5 جاں بحق ،2زخمی

گوادر ( وائس آف ایشیا) بلوچستان میں گوادر کی تحصیل جیونی میں شرپسندوں کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق ہو گئے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ فائرنگ کا واقعہ گوادر کی تحصیل جیونی کے علاقے گنز میں پیش آیا جہاں سی جی ہاؤسنگ پروجیکٹ پر مزدور کام کررہے تھے اور واقعہ میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو …

Read More »

آصف زرداری کی حکومت کو معاشی مشکلات, کیلئے تعاون کی پیشکش

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے تحریک انصاف کی حکومت کو درپیش معاشی مشکلات اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل تعاون کی پیشکش کردی ہے ،انکا کہنا تھا موجودہ حالات میں حکومت اور اپوزیشن کو ملکر ایک منصوبہ بندی کر نا ہوگی،ماضی کی جانب دیکھے بغیر ملک کے مستقبل کی فکر کرنی چاہجودہ …

Read More »

کیپٹن صفدر 12ارب جبکہ امیر مقام 16بنگلوں کا حساب نہ دے سکے

اسلام آباد( وائس آف ایشیا)نیب حکام نے نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر سے 12دارب روپے پر سوالات کیے جس کے وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ نواز شریف نے اپنے داماد کو سسٹین ایبل گلوبل منصوبہ کے تحت 9ارب روپے دئیے تھے۔ 3ارب روپے کابینہ ڈویژن کے ذریعے صفدر کو دئیے گئے تھے۔ نیب حکام نے قومی …

Read More »

زراعت کے تمام شعبوں بشمول ماہی پروری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زراعت کے تمام شعبوں بشمول ماہی پروری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت ماہی پروری سے وابستہ افراد کی سہولت کاری کے لیے ہر ممکنہ اقدام اٹھائے گی تاکہ اس شعبے میں موجود صلاحیت سے استفادہ کیا جا سکے، زرعی شعبے شعبے میں دوست ملک چین سے دوطرفہ …

Read More »

پانچ سالوں میں 26صحافیوں کو قتل کیا گیا امپونٹی آف کرائمز اگینٹس جرنلسٹس پاکستان رپورٹ 2018

کراچی(وائس آف ایشیا)ایک تازہ رپورٹ مین انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ پانچ برسوں میں چھبیس صحافیوں کو قتل کیا گیا۔ ان میں سے محض سولہ مقدمات عدالتوں تک پہنچے، چھ میں سماعت مکمل ہوئی، اور صرف ایک کو سزا سنائی گئی لیکن کسی کو سزا دی نہیں گئی۔حیرت انگیز طور پر کسی میڈیا ادارے نے مرنے والے …

Read More »

این آر او پرلعنت :کس نے مانگا،وزیراعظم ثابت کردیں توسیاست چھوڑ دوں گا،شہبازشریف

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے وفاقی وزیراطلاعات کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری اپنا حساب کتاب لے آئیں اور اس ایوان میں بجلی منصوبوں پر میرے ساتھ مناظرہ کرلیں تاکہ عوام کو حقیقت کا علم ہوسکے،میں این آر او پر لعنت بھیجتا ہوں ، وزیراعظم سے کس نے اور …

Read More »

آسیہ بی بی کی رہائی کے حکم کے بعد ملک بھرمیں مذہبی جماعتوں کااحتجاج

 لاہور/اسلام آباد( وائس آف ایشیا) سپریم کورٹ کی جانب سے توہین مذہب کیس کا سامنا کرنے والی آسیہ بی بی کی رہائی کے حکم کے بعد لاہور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں مذہبی جماعتوں نے احتجاج شروع کردیا ہے. واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل ہی تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے اپنے کارکنان کو …

Read More »

سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کیس میں سزائے موت کو کالعدم ,فوری رہائی کا حکم

اسلام آباد( وائس آف ایشیا) سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے سربراہ، چیف جسٹس ثاقب نثار نے آسیہ بی بی کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے آسیہ بی بی کی فوری رہائی کا حکم سنا دیا ہے. چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس …

Read More »

شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع

اسلام آباد (وائس آف ایشیا )اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہا ؤ سنگ اسیکنڈل میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع کر دی۔نیب نے شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا، اسلام آباد کی …

Read More »

آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس؛سپریم کورٹ نے فواد چوہدری کو طلب کر لیا

اسلام آباد( وائس آف ایشیا) سپریم کورٹ میں آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کی از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر سخت برہم ہوئے اور ریمارکس …

Read More »

ڈیم کے بعد آبادی قابو کرنے کی مہم چلاوں گا ,چیف جسٹس ثاقب نثار

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا) چیف جسٹس ثاقب نثار نے آبادی قابو کرنے کے لیے لانگ مارچ کرنے کا عندیہ دے دیا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آبادی کنٹرول کرنے کیلیے لانگ مارچ پر بھی تیار ہوں۔تفصیلات آج سپریم کورٹ میں ا?بادی میں اضافے پر از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار …

Read More »

پی ٹی آئی کا سینیٹ ٹکٹ جہانگیر ترین کی ہمشیرہ سیمی ایزدی کو دینے کا فیصلہ

اسلام آباد( وائس آف ایشیا) تحریک انصاف نے سینیٹ ٹکٹ جہانگیر ترین کی ہمشیرہ کا دینے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے سینیٹ ٹکٹ سیمی ایزدی کو دینے کا فیصلہ کر لیا۔سیمی ایزدی عمران خان کے وفادار ساتھی جہانگیر ترین کی ہمشیرہ ہیں۔سیمی ایزدی اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی رکن بھی …

Read More »

مولانا فضل الرحمن کی اے پی سی سے ہوانکل گئی،مزہ نہیں آیا، فواد چوہدری

اسلام آباد( وائس آف ایشیا )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی اے پی سی سے ہوانکل گئی،مزہ نہیں آیا،مولانا فضل الرحمان لگے رہیں شاہد 10،15سال بعد ان کو کچھ مل جا ئے کیو نکہ ابھی تو حکومت مستحکم ہے ،مولانا صاحب کی اے پی سی بھی پھس پھسی نکلی۔سپریم کورٹ …

Read More »

عمران خان نے وزراء پر چارباتیں واضح کر دیں,معروف صحافی چوہدری غلام حسین

لاہور( وائس آف ایشیا) وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز لاہور کا ایک روزہ دورہ کیا۔ ایک روزہ دورے کے دوران پنجاب کے اراکین اسمبلی اور پارلیمانی پارٹی کے اراکین سے ملاقات کی۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تمام وزراء پر چار باتیں واضح کر دیں۔کہ تمام وزیر،مشیر اور …

Read More »

وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار سے یو اے ای سفیر حماد عبید الزابی کی ملاقات

اسلام آباد( وائس آف ایشیا)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارت کے سفیر حماد عبید الزابی نے ملاقات کی،جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت سرمایہ کاری کے شعبے کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی …

Read More »

وزیراعظم عمران خان آج چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد( وائس آف ایشیا )زیراعظم عمران خان آج جمعرات کو شام چین کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے ۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ چین کے دوران چینی وزیراعظم اور صدر سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کیمطابق وزیراعظم کا دورہ چین باضابطہ طور پر 2 سے 5 نومبر تک ہو گا۔وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے …

Read More »

سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کوشاں،ذرائع

لاہور ( وائس آف ایشیا)سینیٹ کی دو نشستوں پر کامیابی کیلیے موجودہ حکومت کافی کوشاں نظر آرہی ہے اور اس حوالے سے موجودہ حکومت نے اپنے کئی اہم رہنماؤں کو اہم ٹاسک بھی سونپ دئے ہیں تاکہ سینیٹ الیکشن میں کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ پنجاب میں سینٹ کی دو نشستوں پر انتخابات ، پنجاب میں حکومت کو مزید …

Read More »

ملتان میں اسموگ کنٹرول کیلئے دفعہ 144 نافذ

ملتان ( وائس آف ایشیا )کمشنر ملتان نے اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی ، دھواں اڑاتی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا،جبکہ کوڑے کو آگ لگانے والوں کو گرفتار کیا جائے گاملتان میں کمشنر عمران سکندر بلوچ نے اسموگ کنٹرول کرنے کے لئے سٹی ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ …

Read More »
image_pdfimage_print