قومی خبریں

وزیر خارجہ کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات،افغان امن عمل کیلئے تعاون کا اعادہ

نیویارک(وائس آف ایشیا) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے لیے امریکی مندوب زلمیخلیل زاد سے ملاقات کے دوران افغانستان میں قیامِ امن کے لیے پاکستانی تعاون کا اعادہ کیا۔واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی غرض سے اِن دنوں امریکا میں موجود ہیں۔زلمے خلیل زاد سے ملاقات کے دوران شاہ …

Read More »

احتساب عدالت کا نیب کو اسحاق ڈار کی جائیداد قرقی سے متعلق ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)احتساب عدالت نے نیب کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد قرقی سے متعلق ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد فروخت کرنے سے متعلق نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی، اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ جائیداد کی فروخت کے …

Read More »

ملک بھر میں ایک لاکھ سے زائد پشتونوں کے شناختی کارڈز بلاک ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) نادرا کی جانب سے ملک بھر میں ایک لاکھ سے زائد پشتونوں کے شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ملک میں ایک لاکھ سے زائد پشتونوں کے قومی شناختی کارڈز بلاک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا …

Read More »

مبینہ انتخابی دھاندلی؛ وزیراعظم نے پرویز خٹک کو خصوصی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا

اسلام آباد (وائس آف ایشیا)وزیراعظم عمران خان نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی خصوصی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی خصوصی کمیٹی کے لیے وزیر دفاع پرویز خٹک کے نام کی منظوری دیدی ہے، کمیٹی میں اراکین قومی اسمبلی اور سنیٹرز شامل ہوں گے جب کہ حکومت …

Read More »

ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اس کا بائی پاس کیا جارہا ہے، اسد عمر

اسلام آباد ( (وائس آف ایشیا)  وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ نوجوان قیادت پر اگلے سالوں میں پاکستان کی معیشت کی مضبوطی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، جس کے لئے پالیسی ریفامس میں بھی تبدیلی لائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیمبرآف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسد عمر نے …

Read More »

چیف جسٹس کا نیب کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار، چیئرمین نیب طلب

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے نیب کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے چیئرمین نیب کوطلب کرلیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پٹرولیم قیمتوں پر عائد ٹیکسزکیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت سپریم کورٹ نے نیب کی کارکردگی پربھی سوالات اٹھا دیئے اورچیئرمین نیب …

Read More »

ضمنی انتخابات: قومی اور صوبائی اسمبلی کی کل 34 نشستوں کے لیے 380 امیدوار

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 37 نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 3 سو 80 امیدوار میدان میں اتریں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے جاری کردہ امیدواروں حتمی فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی 11 نشستوں کے لیے کْل ایک سو 12 امیدوار …

Read More »

وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی ملاقات

اسلام آباد(وائس آف ایشیا )وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی جس میں نئی قانون سازی اور اسمبلی قواعدوضوابط پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جہاں پر مبینہ دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے قیام ، …

Read More »

اسٹیٹ بینک کو آئندہ 6 ماہ میں ’’مالی خطرات‘ ‘نظر آنے لگے

کراچی(وائس آف ایشیا)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ آئندہ 6 مہینوں میں افراط زر میں اضافہ اور اشیاء4 کی مارکیٹوں میں عدم استحکام سمیت کئی عوامل مالی استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بینکنگ سیکٹر کے سال 2018 کے پہلے 6 ماہ کیلئے ششماہی کارکردگی جائزہ (ایچ …

Read More »

آئی ایم ایف اور حکومت کے مابین مشاورت کا آغاز

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے حکومتِ پاکستان کے ساتھ اقتصادی اعداد و شمار اور مستقبل کی معاشی پالیسییوں کے حوالے سے گفتو شنید کا آغاز کردیا جس کے بعد متوقع طور پر ادائیگیوں کے توازن برقرار رکھنے کے لیے مدد حاصل ہوسکے گی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی …

Read More »

اسلام ایئرپورٹ پر غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) کسٹم حکام نے کروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔میڈ یا رپورٹ کے مطابق ماڈل ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس کے بعد اسلام ایئرپورٹ پرکسٹم حکام نے دوسری بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو اسمگلروں عنایت خان، غلام دستگیرکو …

Read More »

وزیراعظم کا طاہرالقادری کو فون؛ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف کی فراہمی کےعزم کا اعادہ

اسلام آباد\لاہور (وائس آف ایشیا) وزیراعظم عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہہوا ،جس میں گزشتہ روز کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔جس میں ہائیکورٹ کے سانحہ ماڈل …

Read More »

فواد چودھری نے اسمبلی میں دھواں دھار تقریرکے بعد اپوزیشن سے معافی مانگ لی

اسلام آباد( وائس آف ایشیا )قومی اسمبلی میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے دھواں دھار تقریر کے بعد اپوزیشن سے معافی مانگ لی،فواد چودھری نے دعوی کیا تھا کہ خورشید شاہ نے 3روز میں 800افراد کو بھرتی کیا اور ٹیکسی ڈرائیور کو ریڈیو پاکستان کا ڈی جی لگا دیا گیا، ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے، قانون پرعملدرآمد ہوتا تویہ …

Read More »

شہباز شریف اور بلاول کی ملاقات ،اہم ایشو پر مل کرساتھ چلنے پر اتفاق

اسلام آباد( وائس آف ایشیا) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی جس میں حکومت کیخلاف اہم ایشو پر مل کر ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا ۔ جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی تقریر پر اپوزیشن کی جانب سے واک …

Read More »

اسحاق ڈارکی جائیداد فروخت سے متعلق نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

اسلام آبادد( وائس آف ایشیا ) اسحاق ڈارکے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا، نیب نے سابق وزیر خزانہ کی پاکستان میں موجود جائیداد فروخت کرنے کی عدالت سے اجازت مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق علاج کے بہانے پاکستان سے مفرور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے. اسحاق ڈار کی جائیداد کی فروخت سے متعلق نیب کی درخواست …

Read More »

دس سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کو10 سال قید کی سزا

لاہور( وائس آف ایشیا) سیشن عدالت نے دس سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کودس سال قید اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔لاہورکی سیشن عدالت نے غازی آباد کے علاقے میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو سزا سنا دی۔ ملزم عدنان کے خلاف تھانہ غازی آباد میں 2016 میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کا …

Read More »

سمیت دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن آج منایا گی جارہا ہے

لاہور(وائس آف ایشیا) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن 27ستمبرجمعرات کو منایا گیااس دن کے منانے کا مقصدسیاحت کی سماجی ،ثقافتی اور معاشی اہمیت سے عوام کو آگاہ کرنا ہے اس دن کے حوالے سے پاکستان ٹور ازم ڈویلپمنٹ اورسماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،واکس اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیاجن میں مقررین نے سیاحت کے …

Read More »

صوبائی حکومتوں کے تعاون سے شہروں کیلئے آبی اسکیمیں بنانے کی ہدایت وزیر اعظم

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)وزیر اعظم عمران خان نے وزارت آبی ذخائر اور پلاننگ ڈویڑن کو ترجیحی بنیادوں پر تمام بڑے شہروں میں آبی قلت پر قابو پانے کے لیے صوبائی حکومتوں سے مشاورت کر کے پانی کی اسکیموں کے لیے جامع منصوبہ بندی مرتب کرنے کی ہدیات کردی ہے ۔گزشتہ روز ملک میں پانی کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی …

Read More »

امل ہلاکت از خود نوٹس، کمیٹی سے 2ہفتوں میں رپورٹ طلب

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) سپریم کورٹ نے مبینہ پولیس مقابلے میں 10 سالہ امل کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے جسٹس ریٹائرڈ خلجی عارف حسین کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 10 سالہ امل کی ہلاکت کے از خود نوٹس کی …

Read More »

سی پیک کے 22 جاری منصوبوں میں 70 ہزار پاکستانیوں کو ملازمتیں ملنے خوشخبری

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)پاکستان میں چین کے سفیر یا چنگ نے کہا ہے کہ سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت اس منصوبے میں بہتری کی ضامن ہوگی، سی پیک کے ذریعے علاقائی تعاون میں مزید وسعت دی جا سکے گی، اس وقت پاکستان میں سی پیک کے 22 جاری منصوبوں میں 70 ہزار افراد کو ملازمتیں فراہم کی گئی …

Read More »
image_pdfimage_print