قومی خبریں

بھارت کے ساتھ پاکستان کا بنیادی تنازعہ کشمیر ہے کوئی سودے بازی نہیں ہو سکتی، دفتر خارجہ کی ترجمان

  اسلام آباد(وائس آف ایشیا) پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ پاکستان کا بنیادی تنازعہ کشمیر ہے، اس پر کوئی سودے بازی نہیں ہو سکتی، 1971ء کے بعد سکیورٹی کونسل میں کشمیر کا ذکر تک نہیں ہوا تھا لیکن پانچ اگست کے فیصلے کے بعد یہ مسئلہ وہاں زیر بحث آیا‘ وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل …

Read More »

چین مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل میں پاکستان کی مسلسل مدد کر رہا ہے،عائشہ فاروقی

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہاہے کہ چین مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل میں پاکستان کی مسلسل مدد کر رہا ہے،اب بیرون دنیا کی پارلیمنٹ میں بھی کشمیری کی گونج سنائی جارہی ہے،مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادو کے مطابق حل ہونا چاہیے۔کشمیر جرنلسٹ فورم کے ممبران کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ …

Read More »

پاکستان کے شعبہ سیاحت میں بے پناہ اور انتہائی متنوع مواقع موجود ہیں، سفیر اسد مجید خان

نیویارک(وائس آف ایشیا ) پاکستان کے نیویارک کیلئے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے شعبہ سیاحت میں بے پناہ اور انتہائی متنوع مواقع موجود ہیں،حکومت پاکستان سیاحت کے فروغ کے انفرادی اقدامات اٹھا رہی ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں گلگت بلتستان کی ثقافت سے متعلق منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب …

Read More »

کورونا وائرس، ہر قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے ہر ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد ائیر پورٹ کا دورہ کیا اور چین سے آنے والی پرواز کے مسافروں کی پاکستان آمد پر …

Read More »

خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں18فروری تک توسیع

سکھر(وائس آف ایشیا ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما سید خورشید احمدشاہ نے کہاہے کہ اﷲ سے امید ہے کہ میرے ساتھ انصاف ہوگا، موجودہ حکومت کے باعث مہنگائی کی سونامی آئی ہے، سندھ میں آئی جی تبدیل نہ ہونا، پنجاب اور خیبرپختون خوا میں چار چار آئی جی تبدیل ہونا انتہائی خطرناک بات ہے،حکومت اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں …

Read More »

وزیر اعظم عمران خان2روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ ہوگئے

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) وزیر اعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب مہاتیرمحمد کی دعوت پر 2 دن کے دورے پر کوالالمپور روانہ ہو گے ہیں. وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کے وفد میں کابینہ کے اراکین سمیت دیگر عہدیداران بھی شامل ہیں.بیان کے مطابق …

Read More »

کشمیریوں کے لبوں پر وزیراعظم کے لیے تحسین کے نغمے ہیں، فیاض الحسن چوہان

لاہور(وائس آف ایشیا) پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی ہر فورم پر سیاسی و سفارتی حمایت پر عزم انداز میں جاری رکھنے پر آج کشمیریوں کے لبوں پر وزیراعظم عمران خان کے لیے تحسین کے نغمے ہیں جبکہ سابقہ حکمرانوں نے …

Read More »

راجہ پرویز اشرف 4سال بعد جعلی بھرتیوں کے کیس سے بری

لاہور(وائس آف ایشیا) پ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو جعلی بھرتیوں کے کیس میں چار سال بعد بری کر دیا ہے. عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا اور اس موقع پر درخواست گزار بھی عدالت میں موجود تھے احتساب عدالت کے جج امجد نزیر چوہدری نے فیصلہ پڑھ کر سنایا سابق وزیراعظم کی جانب سے نیب کے قوانین میں ترمیم کے بعد …

Read More »

بھارتی آرٹیکل 370اور 35الف کو ختم کر کے کشمیر یوں کو شناخت سے محروم کیا ہے، اسد قیصر

اسلام آبا (وائس آف ایشیا) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ قوانین عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وضع کیے جاتے ہیں جب کہ بھارتی حکومت نے اس کے برعکس بھارتی آئین سے آرٹیکل 370اور 35الف کو ختم کر کے کشمیری عوام کو اُن کے شناخت محروم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشروں میں …

Read More »

بغاوت کا الزام،گرفتار 23 افراد کی ضمانت منظور، اسلام آباد ہائی کورٹ

  اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم)کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کیے گئے کارکنان کو ضمانت بعد از گرفتاری دے دی۔پیر کواسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اﷲ نے پشتون تحفظ موومنٹ اور عوامی عوامی ورکرز پارٹی (اے ڈبلیو پی) سے …

Read More »

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی زیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ سے ملاقات

کراچی(وائس آف ایشیا ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے محکمہ ریلوے کے اعلیٰ حکام کے ہمرہ پیرکی صبح وزیراعلی ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ سے ملاقات کی،ملاقات میں ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندے نے کہاکہ سی پیک کے یو ٹی سی سندھ حکومت، …

Read More »

جہانگیر ترین مافیا شبر زیدی کے پیچھے بھی پڑ گیا، مریم اورنگزیب

لاہور(وائس آف ایشیا )مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو حوریں اورعوام کو موت کے فرشتے نظرآرہے ہیں، جہانگیر ترین مافیا شبر زیدی کے پیچھے بھی پڑ گیا، نوازشریف کی قیادت میں ترقیاتی بجٹ دوگنا اور مہنگائی کو نصف کیا گیا، لیکن عمران کے غرور، تکبر، جھوٹ اور کرپشن نیملک کو بریک لگا …

Read More »

ق لیگی قیادت کا شفقت محمود سے اتحاد کے معاملات پربات چیت سے گریز

لاہور(وائس آف ایشیا)مسلم لیگ ق کی قیادت نے وفاقی وزیر شفقت محمود سے اتحاد کے معاملات پر بات کرنے سے گریز کیا، شفقت محمود نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ذاتی حیثیت میں ملاقات کی، ق لیگی قیادت کا مؤقف ہے کہ نئی کمیٹی سے تب بات ہوگی جب جہانگیر ترین والی کمیٹی کے معاملات پر عملدرآمد کیا …

Read More »

نواز شریف کی علاج نئی میڈیکل رپورٹس پنجاب حکومت کو موصول

لاہور(وائس آف ایشیا)سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے لندن میں جاری علاج معالجے سے متعلق مزید نئی میڈیکل رپورٹس پنجاب حکومت کو موصول ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی جانب سے بھیجی گئیں رپورٹس چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری صحت اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر کو موصول ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف …

Read More »

سانحےتیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی انکوائری رپورٹ غیرجانبدارانہ قرار

لاہور(وائس آف ایشیا) وزارت ریلوے نے رحیم یار خان کے قریب تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی کے سانحے کی حال ہی میں جاری کردہ انکوائری رپورٹ پر مختلف اعتراضات اٹھاتے ہوئے اسے خامیوں پر مبنی اور جانبدارانہ قرار دے دیا ہے. 31 اکتوبر 2019 کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے قریب حادثے …

Read More »

کرونا وائرس کے سائے میں چین سے پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) کرونا وائرس کے سائے میں چین سے پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ارمچی سے پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ چین سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کی جائے گی۔ سدرن چین ایئر کی پرواز میں 30 زائد پاکستانی شہری شامل ہیں۔ …

Read More »

طے شدہ معاملات پر عملدرآمد ہو جائے پھر اگلی بات ہوگی: چودھری شجاعت حسین

لاہور (وائس آف ایشیا) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے اپنی پارٹی کے اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے طے شدہ معاملات پر عملدرآمد کیا جائے پھر پی ٹی آئی سے اگلی بات ہوگی۔ اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، سینیٹر کامل علی آغا، ارکان قومی اسمبلی …

Read More »

وزیراعظم عمران خان پیرکو ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) وزیراعظم عمران خان پرسوں پیر3 فروری کو دورملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے ، جہاں وہ ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیرمحمد سیون آن ون ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات،تجارت وسرمایہ کاری کے فروغ پربات چیت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا شیڈول طے پاگیا ہے، وزیراعظم عمران خان …

Read More »

چوہدری برادراور ایم کیو ایم کہیں نہیں جارہے‘ وہ اتحادی رہیں گے, شیخ رشید

  لاہور(وائس آف ایشیا) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چوہدری برادراور ایم کیو ایم کہیں نہیں جارہے‘ وہ اتحادی رہیں گے‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی ختم ہو چکی ہے‘ ہماری اپوزیشن صرف مہنگائی ہے جسے عمران خان کی قیادت میں ختم کرینگے‘ کراچی سرکلر ریلوے کامسئلہ سندھ حکومت اور مکینوں کے …

Read More »

خطے میں پائیدار امن سے ہی معاشی اور اقتصادی فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں، زلمے خلیل

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ امریکا طالبان معاہدہ، افغان مذاکرات اور پائیدار امن کی حمایت میں ایک جامع اور مستقل جنگ بندی کی راہ ہموار کریگا۔ہفتہ کو امریکی سفارتخانے سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ امریکی نمائندہ خصوصی نے دورے میں وزیرخارجہ …

Read More »
image_pdfimage_print