قومی خبریں

فارغ کیے جانے والے جج کا فیصلہ بھی معطل کیا جائے،مریم نواز

  اسلام آباد ( وائس آف ایشیا ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے پر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا جس میں انھوں نے ممکنہ طور پر فارغ کئے جانے والے …

Read More »

سراج درانی احتساب عدالت میں پیش، سماعت26جولائی تک ملتوی

کراچی(وائس آف ایشیا)آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی جمعہ کومقامی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی کر دی۔جمعہ کو احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ آغا سراج درانی …

Read More »

جج کے منصب سے ہٹنے کے بعد نوازشریف کو فی الفور رہا کیا جائے ، شہبازشریف

  اسلام آباد (وائس آف ایشیا)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج کے منصب سے ہٹنے کے بعد نوازشریف کو فی الفور رہا کیا جائے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے …

Read More »

نواز شریف کے خلاف فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے اور فوری رہا کیا جائے ، مریم اورنگزیب

  اسلام آباد (وائس آف ایشیا)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے اور فوری رہا کیا جائے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تصدیق ہوگئی کہ …

Read More »

ہائی پروفائل اور سنگین جرائم میں سزا دلانے کی شرح اطمینان بخش نہیں ‘ وزیر قانون

  لاہور( وائس آف ایشیا ) صوبائی وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت نے ہائی پروفائل اور سنگین جرائم میں سزا دلانے کی شرح پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پراسیکیوشن قوانین کو مزید موثر بنانے کے لیے ضروری ترامیم کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ۔ وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس …

Read More »

نیب بلوچستان اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ، نیب کا جعلی افسر گرفتار

  اسلام آباد( وائس آف ایشیا )قومی احتساب بیورو (نیب ) بلوچستان اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں نیب کا جعلی افسر گرفتار کرلیاگیاہے۔ ملزم نے لوگوں کو بلیک میل کر کے لاکھوں روپے وصول کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔نیب کی طرف سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا گیاہے کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر جعلی نیب افسر …

Read More »

جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار عبدالغنی مجید کی سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار عبدالغنی مجید کی سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے 19 جولائی کو دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ جمعہ کو اسلام آبادکی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں عبدالغنی مجید کی جسمانی …

Read More »

فلاحی ریاست کے قیام کے مشن کو حقیقت کا روپ دینے کا عمل شروع ہو چکا ہے‘ وزیر مذہبی امور

لاہور( وائس آف ایشیا) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ فلاحی ریاست کے قیام کے مشن کو حقیقت کا روپ دینے کا عمل شروع ہو چکا ہے، ہر شہری کے حقوق کا تحفظ اور اس کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے ، وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کی …

Read More »

پاک بحریہ کا انٹیلی جنس بنیاد پر اینٹی نارکوٹکس آپریشن

  کراچی(وائس آف ایشیا)پاک بحریہ نے اکراچی کے مضافات میں مبارک ویلیج کے قریب سمندر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر اینٹی نارکوٹکس آپریشن کیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن کے دوران تقریباََ تین سو ملین روپے مالیت کی 675 کلوگرام حشیش اور 4 کلو گرام ہیروئن قبضے میں لی گئی۔پاک بحریہ نے یہ پیچیدہ آپریشن اینٹی نارکوٹکس فورس …

Read More »

اکبر بگٹی ایکسپریس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی

رحیم یارخان( وائس آف ایشیا)اکبر بگٹی ایکسپریس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی ۔ جمعہ کو حادثے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون شیخ زید ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔ڈی پی او عمر سلامت نے بتایا کہ رات گئے امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے ایک بچی کی لاش نکالی گئی جس کے بعد …

Read More »

عمران خان 21 تا 23 جولائی تک امریکا کا تین روزہ دورہ کریں گے، امریکی صدر سے بھی ملاقات ہوگی

  اسلام آباد/واشنگٹن ( وائس آف ایشیا)وزیراعظم عمران خان 21 سے 23 جولائی تک امریکا کا تین روزہ دورہ کریں گے جس میں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور صدر …

Read More »

برطانیہ اور یورپی یونین میں ایک خاص سوچ کو ہوا دینے کی کوشش کی جارہی ہے ، شاہ محمود قریشی

  لندن ( وائس آف ایشیا)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین میں ایک خاص سوچ کو ہوا دینے کی کوشش کی جارہی ہے ، یہ کون کررہا ہے؟ان کے مقاصد کیا ہیں؟ یہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ان سوالات کی تہہ تک جانا ہوگا ؟، ان سوالوں کی تہہ تک ہم پہنچ جائیں …

Read More »

ختم نبوت قوانین میں کسی نے ٹمپرنگ کی تو سب سے پہلے استعفیٰ دوں گا ،فروغ نسیم

اسلام آباد( وائس آف ایشیا)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ میرا دین اور پاکستان لازم و ملزوم ہے،ختم نبوت قوانین میں ٹمپرنگ کی کوشش کی گئی تو سب سے پہلے میں استعفیٰ دے دونگا،عمران خان کی بھی ایسی ہی سوچ ہے،مولانا عبدالکلام کی سوچ کو ہندوستان میں شکست دے دی گئی۔مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے …

Read More »

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف کیس اچھی تیاری کے ساتھ لڑا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

  اسلام آباد( وائس آف ایشیا)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف کیس اچھی تیاری کے ساتھ لڑا ہے،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مفصل ثبوت ہے، کرتار پور راہداری پر 14 جولائی کو …

Read More »

بینکنگ چینلزسےزیادہ ترسیلات بجھوانےپرکارکنان کا مشکورہوں،عمران خان

لاہور( وائس آف ایشیا) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بینکنگ چینلزسے زیادہ ترسیلات بجھوانے پرکارکنان کا مشکورہوں، گزشتہ سال ترسیلات میں9.7 فیصد کا سالانہ اضافہ ہوا اور رواں برس مجموعی حجم 21.8 ارب ڈالر تک پہنچا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بینکنگ چینلز کے ذریعے زیادہ ترسیلات بجھوانے …

Read More »

شیخ رشید کے وزارت ریلوے کے بعد سے چھوٹے بڑے متعددٹرین حادثات ‘ رپورٹ

  لاہور( وائس آف ایشیا )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالنے کے بعد سے چھوٹے بڑے متعددٹرین حادثات ہوچکے ہیں سب سے زیادہ حادثات 20جون کے مہینے میں ہوئے جس میں انسانی جانوں کے ضیاع کیساتھ ساتھ محکمے کو کروڑوں روپے کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد کے ریلوے کا …

Read More »

خواجہ سعد اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 جولائی تک توسیع

  لاہور ( وائس آف ایشیا )لاہورکی احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اورسابق صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 جولائی تک توسیع کردی۔دیگر تین شریک ملزمان ندیم ضیا، عمر ضیاء اور فرحان علی کو اشتہاری قرار دینے کے لیے کارروائی کرنے کا حکم بھی دے دیا۔احتساب عدالت لاہور نے پیراگون سٹی اسکینڈل …

Read More »

سپریم کورٹ ہائی کورٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی ، عدالت عظمیٰ کی وضاحت

  اسلام آباد ( وائس آف ایشیا) سپریم کورٹ آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ سپریم کورٹ ہائی کورٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی ، سپریم کورٹ کی ستر سالہ تاریخ ہے ،نچلی عدالتوں کے معاملات میں دخل نہیں دیتی، نچلی عدالتوں میں بہت زیادہ ناانصافی پر سپریم کورٹ مداخلت کا سوچ سکتی ہے۔یہ ریمارکس چیف جسٹس آصف …

Read More »

ٹرین حادثے کے ذمہ داران کا تعین کرکے کارروائی کی جائے،شہباز شریف کا مطالبہ

  اسلام آباد ( وائس آف ایشیا)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے رحیم یار خان کے قریب ولہار ریلوے اسٹیشن پر ٹرین حادثے میں 12 قیمتی انسانی جانوں کے نقصان اور زخمی ہونے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرینوں کے پی درپے حادثات انتہائی تشویشناک …

Read More »

آبادی میں اضافے سے مسائل کے بارے معاشرے میں شعور پیدا کرنا ہوگا‘یاسمین راشد

  لاہور( وائس آف ایشیا ) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ آبادی کے عالمی دن منانے کا بنیادی مقصد وسائل کے مطابق آبادی کی شرح برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے سماجی ،ماحولیاتی اور معاشی مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آبادی کے عالمی دن کے موقع پر …

Read More »
image_pdfimage_print