Breaking News

قومی خبریں

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا پہلا اجلاس 19 اگست کو ہو گا

  اسلام آباد (وائس آف ایشیا) پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا پہلا اجلاس 19 اگست کو ہو گا،25 رکنی پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ، بلاول بھٹو زرداری ، سینیٹر سراج الحق سمیت دونوں ایوانوں میں حکومت اپوزیشن کے پارلیمانی رہنما شامل ہیں ۔ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں ہو گا ۔ دفاع …

Read More »

بھارت نے انتہائی خطرناک راستہ چن لیا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا

  لندن(وائس آف ایشیا) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرکے بڑا خطرناک راستہ اختیار کیا ہے۔کے پی آئی کے مطابق ٹی وی انٹرویو میں محمد نفیس ذکریا نے بھارتی حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کی اور سخت متنبہ کرتے ہوئے کہا …

Read More »

شریف خاندان کے نام ایک اور بے نامی جائیداد کا انکشاف

لاہور (وائس آف ایشیا ) شریف خاندان کی ایک اور بے نامی جائیداد کا انکشاف ہو گیا جس کے بعد اب شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کی شریف ٹرسٹ کے ذریعے کالے دھن کو سفید کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ چئیرمین …

Read More »

چین نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کردی، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (وائس آف ایشیا)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چین دنیا کی ابھرتی ہوئی طاقت ہے، مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں پاکستان کے موقف کی تائید پر سدا بہار دوست کا شکریہ ادا کر تے ہیں چین نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کر کے …

Read More »

پاک ،بھارت مذاکرات بند ، شاید کشمیرکا قرض اتارنے کا وقت آ گیا ،شیخ رشید

  لاہور ( وائس آف ایشیا)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں مذاکرات کے دروازے بند ہو گئے ، شاید اب ہم پر کشمیر کا قرض اتارنے کا وقت آگیا، بلاول جیل گئے تو تحریک چلاؤں گا، تعویذ کام کر گئے، پہلے ہی کہا تھا صادق سنجرانی جیتیں گے، فواد چودھری سے صلح ہو …

Read More »

حکومت اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی توجہ بھارتی جارحیت کی طرف دلوائے سابق عسکری ماہرین

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا) سابق فوجیوں کی تنظیم ویٹرنز آف پاکستان (سابقہ پیسا)نے بھارت کی جانب سے ریاست جموں کشمیرکے مقبوضہ حصے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی بھرپور مذمت کی اور کہا جموں کشمیرکو سپیشل سٹیٹس اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے دیا تھا اور بھارت یکطرقہ طور پر ایسا کوئی قدم نہیں اٹھا سکتا کیونکہ اسکی …

Read More »

یوم آزادی پرہمیں بچوں کو حب الوطنی بارے آگاہ کرنا چاہئے، شہریار خان آفریدی

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا)وزیر مملکت برائے سیفران ،انسداد و منشیات شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ 72 واں یوم آزادی قریب ہے اس موقع پرہمیں اپنے بچوں کو حب الوطنی کے بارے میں آگاہ کرنا چاہئے اور انہیں اس امر کی ترغیب دینی چاہیے کہ وہ ذمہ دار عالمی شہری بن سکیں۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ …

Read More »

سیاسی تاریخ ایک سابق صدر ، دو سابق وزرائے اعظم اور سابق وزراء عید الاضحی جیل میں

  اسلام آباد ( وائس آف ایشیا)پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سابق صدر اور دو سابق وزرائے اعظم سمیت درجن بھر سیاست دان و سابق وزراء عید الاضحی کا تہوار جیل میں گزاریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اگرچہ سابق وزرائے اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو ’نواب محمد احمد خان قتل کیس‘ جبکہ نواز …

Read More »

وزیراعلیٰ پنجاب کا زائد کرا یہ لینے والے ٹرانسپورٹر زکیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور(وائس آف ایشیا) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید الاضحی کے موقع پر زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا ۔ ہفتہ کو لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ اورپنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے مختلف اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی نے عید …

Read More »

حمزہ شہباز شریف کیخلاف مزید دو ملزمان نیب کے وعدہ معا ف گواہ بن گئے

  لاہور (وائس آ ف ایشیا) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کے خلاف مقدمہ درج منی لانڈرنگ کیس کے مزید دو ملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق نیب کے وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔ مذکورہ دونوں ملزمان کے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد منی لانڈرنگ کیس میں وعدہ معاف گواہوں کی تعداد تین ہو گئی ہے …

Read More »

منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ 11روز کی توسیع

  لاہور( وائس آف ایشیا) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے کیس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 11روز کی توسیع کردی۔احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد نے ملزم کو تاخیر سے پیش کرنے پر نیب پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔دوران سماعت حمزہ شہباز نے عدالت …

Read More »

کراچی کلین مہم مکمل ہونے تک نہیں رکیں گے، علی زیدی

کراچی(وائس آف ایشیا)وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ کلین کراچی مہم مکمل ہونے تک نہیں رکیں گے۔ انہوں نے این اے 254 یو سی 26 شفیق موڑ کے ایک نالے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو صاف کرو مہم جاری ہے ، پانچ روزقبل …

Read More »

رانا ثناء اﷲ کا داماد بھی گرفتار ، مقامی عدالت سے سات روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور

  فیصل آباد(وائس آ ف ایشیا)سابق صوبائی وزیر قانون مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اﷲ خاں کے داماد رانا احمد شہریار کو فیصل آباد پولیس نے ایک پرانے مقدمہ قتل میں گرفتار کرکے مقامی عدالت سے سات روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بری تعداد کی حکومت …

Read More »

نیب کی زیر حراست ملزمان سے عید الاضحی انکے اہل خانہ ملاقات کر سکیں گے

لاہور( وائس آف ایشیا )قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی زیر حراست ملزمان سے عید الاضحی کے دنوں میں ان کے اہل خانہ ملاقات کر سکیں گے۔ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق نیب کی زیر حراست تمام ملزمان سے ان کے اہل خانہ بلا روک ٹوک ملاقات کرسکیں گے ۔نیب کی زیر حراست ملزمان …

Read More »

, پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی پرکشمیری جھنڈے کی طلب بھی بڑھ گئی

کراچی( وائس آف ایشیا) پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی کو یوم یک جہتیٔ کشمیر کے طور پر منانے کے حکومتی فیصلے کے بعد کشمیر کے جھنڈے کی طلب بڑھ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ 14 اگست کو یوم آزادی اس بار مقبوضہ کشمیر کے ساتھ یک جہتی کے دن کے طور پر منایا …

Read More »

قائد اعظم ؒ کی قیادت میں مذہبی اقلیتوں نے آزادی کیلئے بے مثال جدوجہد کی:خرم نواز گنڈا پور

لاہور (وائس آ ف ایشیا) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں بسنے والی غیر مسلم اقلیتوں کے جان و مال اور مذہبی عبادت گاہوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔قائد اعظم ؒ کی قیادت میں اقلیتوں نے آزادی کیلئے بے مثال جدوجہد کی۔مینارٹیز وطن عزیز کے جسم کا حصہ ہیں۔ملک کی …

Read More »

کرفیو کے باوجود کشمیری بھارت کے خلاف احتجاج کے لیے باہر نکل رہے ہیں: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد( وائس آف ایشیا) پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرفیوکے باوجود کشمیری باہرنکل رہے ہیں، اندازہ لگائیں، جب کرفیو ہٹے گا، تو کیا کیفیت ہوگی.تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ نے بعد مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظاہروں پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز جو احتجاج ہوا، وہ آج بھی جاری ہے.شاہ …

Read More »

مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان پاکستانی موقف کی تائید ہے ،ملیحہ لودھی

نیویارک(وائس آف ایشیا) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورت حال اور بھارتی مظالم سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں، مسئلہ کشمیر پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا بیان پاکستان کے موقف کی تائید ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ملیحہ لودھی نے …

Read More »

سیزفائر لائن کی طرف بڑے مارچ کیلئے وزیراعظم آزاد کشمیر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے اعلان

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) ریاست جموں وکشمیر کی سیاسی قیادت نے بھارت کی طرف سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے آر پار کی قیادت پر مشتمل انقلابی کونسل تشکیل دینے کا اعلان کردیا ہے، قیادت نے ریاست کی بندربانٹ کے کسی بھی فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے …

Read More »

ملکی ترقی کے لئے خواتین کو با اختیار بنانا ضروری ہے،عارف علوی

  اسلام آباد (وائس آف ایشیا)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لئے خواتین کو با اختیار بنانا ضروری ہے۔ خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے انھیں مالی آزادی اور مساوی حقوق و مواقع بنیادی حیثیت رکھتے ہیں جس کے لئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بات …

Read More »
image_pdfimage_print