کشمیر

،مسئلہ کشمیر کا حل پائیدار مذاکراتی عملمیں ہی مضمر ہے ،او پی شاہ

سرینگر( وائس آف ایشیا) سرگرم سفارتکار اور سینٹر فار پیس اینڈ انیشیٹیو کے چیئرمین اؤ پی شاہ نے پائیدار مذاکراتی عمل میں کشمیر حل کو مضمر قرار دیتے ہوئیکہا کہ مختلف نظریات کے حامل بیشتر سیاست دان اور سیول سوسائٹی ممبران گھڑی کی سوئیوں کو1947میں لئے جانا چاہتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے تصفیہ کیلئے ٹریک ٹو پر سرگرم سفارتکار اور …

Read More »

مقبوضہ کشمیر، ڈھونگ پنچایتی انتخابات، مشترکہ حریت قیادت نے 17نومبر کو مکمل ہڑتال کی کال

سرینگر ( وائس آف ایشیا) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں کرائے جانے والے نام نہاد پنچایتی انتخابات کے پہلے مرحلے پر 17نومبر کو پورے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کشمیریوں پر زور …

Read More »

مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے لائن آف کنٹرول کو بھارت اور پاکستان کے مابین مستقل سرحدتسلیم کرنے کا آپشن کبھی زیر غور نہیں رہا،

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے لائن آف کنٹرول کو بھارت اور پاکستان کے مابین مستقل سرحدتسلیم کرنے کا آپشن کبھی زیر غور نہیں رہا، کشمیری عوام ریاست جموںو کشمیر کو ایک اکائی سمجھتے ہیں اور تقسیم کشمیر اُن قربانیوں کی نفی ہوگی جو ریاست جموںو کشمیر کے عوام …

Read More »

سید علی گیلانی کا داماد آبائی علاقے میں سپردخاک، نماز جنازہ میں حریت رہنمائوں کی شرکت

سرینگر ( وائس آف ایشیا)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی کے داماد غلام حسن مخدومی کو اپنے آبائی علاقے ڈوروسوپور میں سپرد خاک کیا گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 65 سالہ غلام حسن مخدومی گزشتہ کچھ عرصے سے معدے کے سرطان میں مبتلا تھے اور وہ گزشتہ روز سرینگر کے صورہ ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ میں …

Read More »

میر واعظ عمر فاروق کا مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اظہار تشویش

سرینگر( وائس آف ایشیا) مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین اور متحدہ مجلس علمائے کے امیر اعلیٰ میر واعظ عمر فاروق نے جموںوکشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال کو انتہائی سنگین اور تشویشناک قراردیتے ہوئے کہاہے کہ مزار شہداء نقشبند صاحب میں 1931ء کے ہمارے وہ جیالے شہداء دفن ہیںجنہوں نے سب سے پہلے ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کرتے …

Read More »

بھارت کے پاس مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے،

اسلام آباد( وائس آف ایشیا) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، اگر بھارت مسئلہ کشمیر کو فوجی طریقے سے حل کرنے پر بضد رہا تو اس خطہ میں ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے جس کی بین الاقوامی برادری کبھی اجازت نہیں دے گی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل خطہ …

Read More »

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں زمینی حقائق کو تسلیم کرے ، بھارتی فوجی نوجوانوں کو مٹی کا تیل پینے پر مجبور کر رہے ہیں

سرینگر ( وائس آف ایشیا) مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہاہے کہ بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں پنچائیتی انتخابات کے نام پر ڈھونگ رچارہا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ان خیالات کا اظہار خواجہ بازار سرینگر میں خواجہ نقشبند صاحب ؒ کے عرس کے موقع پر ہزاروں زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ …

Read More »

مقبوضہ کشمیر، سینٹرل یونیورسٹی کے طلباء کا ساتھی طلباء کی گرفتاری کے خلاف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ

سری نگر( وائس آف ایشیا)مقبوضہ کشمیر میں سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے طلباء نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں گزشتہ ہفتے گرفتار ہونے والے اپنے ساتھی طلباء کی رہائی پر زوردینے کے لیے پیر کو سرینگر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق احتجاجی طلباء نے شوپیان اور بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے گرفتار ساتھیوںسہیل احمد اور محمد اسماعیل کی رہائی کا مطالبہ کیا۔طلباء …

Read More »

بھارت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے، اشرف صحرائی

سرینگر( وائس آف ایشیا) مقبوضہ کشمیر میں تحریک حریتجموں کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ وادی میں جاری مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس ظاہر کیاکہ وارہ پاؤ آلسٹینگ میں بھارتی فورسز نے کشمیری عوام …

Read More »

بھارتی حکومت اور ذرائع ابلاغ کشمیریوں کو بدنام کر رہے ہیں

لدھیانہ ( وائس آف ایشیا) بھارتی حکومت اور ذرائع ابلاغ کشمیریوں کو بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جب پولیس ایک کشمیری کو معمول کی پوچھ گچھ کے لیے بھی روک لیتی ہے تو اگلے روز بھارتی ذرائع ابلاغ بغیر کسی ثبوت کے اس کو ایک دہشت گردکے طورپرپیش کرتے ہیں۔اس …

Read More »

شوپیاں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے

سری نگر( وائس آف ایشیا) مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔بھارتی فورسز نے منگل کو جنوبی ضلع شوپیاں میں محاصرے تلاشی آپریشن کے دوران محمد ادریس سلطان اورعامر حسین نامی 2 نوجوانوں کوشہید کردیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے انسانیت کے خلاف اپنے جرائم …

Read More »

مقبوضہ وادی کی نوئے فیصد آبادی شدید سردی میں بجلی سے محروم ہو گئی ہے

سری نگر( وائس آف ایشیا) مقبوضہ وادی کی نوئے فیصد آبادی شدید سردی میں بجلی سے محروم ہو گئی ہے۔ وادی کے دور دراز علاقے ہنوز برقی رو سے محروم ہیں جبکہ سرینگر سمیت کئی شہروں میں بھی ابھی تک بجلی کا نظام درہم برہم ہے ۔اسی دوران لوگوں نے کہا کہ اس سخت ترین سردی میں بجلی نہ ہونے …

Read More »

ہندوستان کشمیریوں کا لہو جس بے دریغ انداز سے بہارہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی میر واعظ

سری نگر( وائس آف ایشیا) کل جماعتی حریت کانفرنس ع کے چیئرمین میرواعظ محمد عمر فاروق نے کھڈپورہ شوپیاں معرکہ آرائی میں فورسز کے ہاتھوں ایک نہتے شہری شاہد منظور میر ولد منظور احمدمیر ساکن گاگرن اور عسکریت پسند محمد عرفان ولد علی محمد ساکن میمندر شوپیان کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز کے ہاتھوں ایک …

Read More »

بھارتی فوج نے 15 سالوں میں15ذہنی مریضوں کو گولیوں سے بھون کر قتل کر دیا

سری نگر( وائس آف ایشیا) بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی نسل کشی کے منصوبے پر عمل درآمد کے دوران15 سالوں میں15ذہنی مریضوں کو گولیوں سے بھون کر قتل کر دیا ہے۔ تین روز قبل جنوبی کشمیر کے شوپیاں علاقے میں بھارتی فوج کی طرف سے ایک ذہنی مریض شخص رئیس احمد وانی کو نشانہ بنا یا گیا ۔ بھارتی …

Read More »

ایل او سی کے دونوں طرف اوردنیابھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم شہدائے جموں منایا

سری نگر، مظفر آباد، اسلام آباد( وائس آف ایشیا) لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف اوردنیابھر میں مقیم کشمیریوں نے منگل کویوم شہدائے جموں منایا۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر میں احتجاجی جلسے جلوس اور مظاہرے ہوئے ۔یوم شہدائے جموں اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ حق خودارادیت کے حصول تک شہدا کے مشن …

Read More »

نوجوانوں کے قتل پر بڈگام ، پامپوراورسوپورمیں مکمل ہڑتال

سرینگر(وائس آف ایشیا)مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں کے قتل کے خلا ف آج بڈگام اور پلوامہ کے اضلا ع میں مکمل ہڑتال جاری ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے گزشتہ روز بڈگام کے علاقے زاگو میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران مختاراحمد بٹ اور محمد امین ڈار کو شہید کردیاتھا۔ ضلع پلوامہ …

Read More »

شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے تنازعہ کشمیر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز

سرینگر(وائس آف ایشیا)مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کہا ہے کہ حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور یہ بیش بہا قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ دنیا بھر کے ایوانوں میں اس وقت تنازعہ کشمیر کی گونج سنائی دے …

Read More »

بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے آغا حسن الموسوی کو طلب کر لیا

سرینگر(وائس آف ایشیا)بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی کو جوائنٹ انٹیروگیشن سینٹر ہمہامہ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے حریت رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور تحقیقاتی ادارے نے حریت …

Read More »

مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں نے ہندواڑہ میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا

سرینگر(وائس آف ایشیا)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کوضلع کے علاقے ہندواڑہ ساگی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت نصیر احمد تیلی کے طو ر پر …

Read More »

سیدعلی گیلانی کی طرف سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے موقف کا خیرمقدم

سرینگر(وائس آف ایشیا)مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اقوامِ متحدہ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کوتاریخی حقائق کے عین مطابق اور بھارتی سفیر کے عالمی ادارے میں بیان کو سفید جھوٹ اورزمینی حقائق سے انحراف قرار دیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری بیان میں کہاکہ …

Read More »
image_pdfimage_print