آئندہ کسی بھی ذاتی یا شادی سے متعلق بیان کا سلسلہ سوشل میڈیا پر نہیں ہوگا‘ رجب بٹ
لاہور(وائس آف ایشیا) متنازعہ یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والے تنازعہ پر تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنی شرعی اور قانونی حقوق استعمال کر کے صورتحال کو حل کررہے ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں رجب بٹ نے کہاکہ شادی سے متعلق سوالات اور تنازعات میں سب سے بڑی غلطی انہوں نے خود کی کیونکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ہی موقع پر جواب دیا جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی۔
انہوں نے اعتراف کیاکہ شاید یہ معاملہ لیگل اور شرعی طریقے سے حل کیا جانا چاہیے تھا۔رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر لگائی گئی کہانیوں اور تبصروں پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ ان کی فیملی اور ذاتی زندگی کے حوالے سے جو بھی منفی تبصرے یا تنقید ہو رہی ہے، اس سے وہ پریشان نہیں کیونکہ انہیں اللہ کے علاوہ کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
رجب بٹ نے اعلان کیاکہ آئندہ کسی بھی ذاتی یا شادی سے متعلق بیان کا سلسلہ سوشل میڈیا پر نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ پہلے نوٹس کے مطابق وہ اپنی شرعی اور قانونی ذمہ داریوں کو پورا کر کے شادی کے تنازعہ کو ختم کر رہے ہیں۔رجب بٹ کے مطابق ان کے فیصلے کے بعد تمام قانونی اور شرعی امور کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا اور وہ اس معاملے کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔



تبصرہ کریں