ایرانی حملوں کے بعد صدر ٹرمپ کی برطانیہ اور دیگر ممالک سے آبنائے ہرمز میں بحری مدد کی اپیل
عالمی تجارت کے تحفظ کیلئے اتحادی ممالک ہرمز میں جنگی جہاز تعینات کریں، ایرانی حملوں کے بعد ہرمز کی سکیورٹی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (وائس آف ایشیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عالمی تجارت کے تحفظ کیلئے اتحادی ممالک ہرمز میں جنگی جہاز تعینات کریں۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی حملوں کے بعد صدر ٹرمپ نے برطانیہ اور دیگر ممالک سے آبنائے ہرمز میں بحری مدد کی اپیل کردی۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ سمیت اتحادی ممالک آبنائے ہرمز کے تحفظ کیلئے اپنے بحری جہاز بھیجیں۔
عالمی تجارت کے تحفظ کیلئے اتحادی ممالک آبنائے ہرمز میں بحری جہاز بھیجیں۔ اتحادی ممالک آبنائے ہرمز کے تحفظ کیلئے اپنے جنگی جہاز بھی تعینات کریں۔ایرانی حملوں کے بعد ہرمز کی سکیورٹی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ مزید برآں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ایرانی عوام امریکی اور اسرائیلی حملے کے بعد موجودہ نظام کو گرانے کے لیے حرکت میں آئیں گے تاہم نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ یہ کام فوری طور پر نہیں ہو سکتا۔
ٹرمپ نے بتایا کہ میرا واقعی خیال ہے کہ یہ ان لوگوں کے لیے ایک بڑی رکاوٹ ہے جن کے پاس ہتھیار نہیں ہیں۔ یہ ہوگا، لیکن فورا نہیں۔ٹرمپ نے ایران میں حکمرانی کے نظام کی مکمل تباہی کی دھمکی دی۔ دوسری طرف تہران کی سڑکوں پر متعدد اعلی حکام یومِ قدس کی ریلی میں شرکت کے لیے نکلے جو امریکی-اسرائیلی حملے کے آغاز کے دو ہفتے بعد ان کا ایک نادر عوامی ظہور تھا۔
ٹرمپ نے ایران کو مزید شدید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہم اگلے ہفتے کے دوران انہیں بہت سختی سے ماریں گے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایک بار پھر جعلی میڈیا نے سعودی عرب کے ہوائی اڈے سے متعلق گمراہ کن خبر چلائی۔ سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اصل میں سعودی عرب میں چند روز پہلے اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا،حملے میں طیاروں کو نہ نقصان ہوا نہ وہ تباہ ہوئے، پانچ میں سے 4طیارے ٹھیک ہیں اور مکمل فعال ہیں،نیویارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جرنل غلط خبریں پھیلا رہے ہیں، جعلی میڈیا چاہتا ہے ہم یہ جنگ ہار جائیں،کسی بھی صورت میں آبنائے ہرمز جلد کھول دیں گے۔



تبصرہ کریں