امریکی فوج نے ایران کو توقع سے زیادہ نقصان پہنچایا، ایران کا جتنا نقصان ہوچکا اتنا 6ہفتے میں بھی ممکن نہیں تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گفتگو

واشنگٹن (وائس آف ایشیا ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں نشانہ بنانے کیلئے کوئی ہدف نہیں بچا ،اس لئے جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔انہوں نے وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ جب میں چاہوں گا ختم ہوجائے گی۔ایران میں نشانہ بنانے کیلئے عملی طور پر کوئی ہدف نہیں بچا ،اس لئے جنگ جلد ختم ہوجائے گی، امریکی فوج نے ایران کو توقع سے زیادہ نقصان پہنچایا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم طے شدہ وقت سے بہت آگے ہیں، ایران کا جتنا نقصان ہوچکا اتنا نقصان 6 ہفتے میں بھی ممکن نہیں سمجھا جارہا تھا۔

ترجمان وائٹ ہاوس کیرولن لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ پر اعتماد ہیں کہ ایران جنگ کے اہداف تیزی سے حاصل کرلیے جائیں گے۔کیرولن لیویٹ نے کہا کہ آپریشن اس وقت ختم ہوگا جب تک امریکی صدر کے طے شدہ مقاصد پورے نہیں ہوجاتے۔تر جمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امر یکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں کسی جہاز کو تحفظ نہیں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اور توانائی کی ٹیم مارکیٹ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، ٹرمپ اور توانائی ٹیم کا مزید آپشن پر غور جاری ہے۔ دوسری جانب پینٹاگون کا کہنا تھا کہ 10 روز کے دوران ایران جنگ میں 140 امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔