ہران (وائس آف ایشیا)عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہاہے کہ ایران پر یورینیئم افزودگی سے متعلق عائد کی جانے والی کوئی بھی پابندی ایک سیاسی فیصلہ ہو گا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے تحت ایران پر عائد کی جانے والی یورینیئم افزودگی سے متعلق کوئی بھی پابندی کی مدت کا تعین کرنا تکنیکی نہیں بلکہ سیاسی نوعیت کا فیصلہ ہو گا۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ طے کرنا کہ ایران کتنے عرصے تک افزودگی سے باز رہے گا، متعلقہ فریقین کی سیاسی حکمتِ عملی اور مذاکرات پر منحصر ہو گا۔
٭