بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
مجرا دیکھنے پر ڈانٹا کیوں ، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا
منڈی احمد آباد کے نواحی گاؤں قادرآباد میں گھریلو رنجش پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں چھوٹے بھائی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق حافظ شاہد شاہ کو ان کے چھوٹے بھائی علی حمزہ نے رات کے وقت گھر میں سوتے ہوئے گولی مار دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتول کے چھوٹے بھائی علی حمزہ کو حراست میں لے لیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول نے گزشتہ روز اسے مجرا دیکھنے پر ڈانٹا تھا، جس کا اسے شدید رنج تھا۔ اسی رنجش کی بنا پر اس نے رات کو فائرنگ کرکے اپنے بھائی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول تین بچوں کا باپ تھا جبکہ ملزم کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔






تبصرہ کریں