دیپالپور( ڈاکٹر افضال احمد نوری) علاقہ بھومن شاہ میں ان لائن فراڈ کابڑا انکشاف ملزم خالد سلطان نے سادہ لوح افراد سے کروڑوں روپے ہتھیا لیے تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے نواحی علاقہ بھومن شاہ میں ملٹی نیشنل ان لائن کاروبار کے نام پر ملزم خالد سلطان سے درجنوں افراد سے کروڑوں روپے ہتھیا لیے مدعی مقدمہ امتیاز احمد خاں لودھی اور دیگر متاثرین کا پاکستان پریس کلب دیپالپور میں پریس کانفرنس کرت ہوئے کہنا تھا کہ ملزم بہت بااثر ھے جس کی وجہ سے پولیس اس کا ہاتھ ڈالنے ڈے قاصر ھے ملزم نے مدعی مقدمہ امتیاز احمد خاں لودھی سے پچاس لاکھ روپے ، قیصرہ خانم سے تیس لاکھ روپے ،مقصود احمد سے چودہ لاکھ روپے مسز سید بلال احمد شاہ سے دس لاکھ روپے کے ساتھ ساتھ درجنوں دیگر علاقہ مکینوں کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کیا جبکہ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمات درج ہونے اور اشتہاری ہونے …