خطرناک پولیس مقابلہ جھنگ / پولیس مقابلہ
رپورٹ عاقل خان نمائیندہ نوائےجنگ جھنگ

جھنگ: تھانہ احمد پور سیال کے علاقے ٹوبیاں والی جھال کے قریب پولیس پارٹی پر دس نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ

جھنگ: حقِ حفاظتِ خود اختیاری کے تحت پولیس کی جوابی فائرنگ، اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ایک ملزم مضروب ہو گیا

جھنگ : ایس ڈی پی او احمدپور سیال پولیس کی بھاری نفری اور ایلیٹ ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

جھنگ: بقیہ ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

جھنگ: زخمی ملزم کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی ہے جو رابری اور چوری سمیت 15 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو نکلا

جھنگ: زیر حراست مضروب ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کیلئے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

جھنگ: ڈی پی او ساجد حسین کی طرف سے پولیس ٹیموں کو الرٹ رہنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت

جھنگ: شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہمہ وقت الرٹ ہے۔ڈی پی او