*زمین ہتھیانے کے لئے اپنے ہی جان کے دشمن بن گئے
چونیاں(وائس آف ایشیا)*زمین ہتھیانے کے لئے اپنے ہی جان کے دشمن بن گئے* یتیم نوجوان اور اس کی والدہ پر گھر میں گھس کر سیدھی فائرنگ کرتے ہوئے شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی گاؤں شمس پورہ کی زیلی آبادی شاملاٹ کھوہ میں با اثر چچا اور اس کے بیٹوں نے زمین ہتھیانے کے لئے اپنے حقیقی بھتیجے اور چچا زاد عثمان معظم اور اس کی والدہ نجمہ بی بی پر ان کے ہی گھر میں زبردستی گھس کر جان لیوا حملہ کر دیا ملزمان نے گھر میں موجود اہل خانہ کو آہنی راڈ، ڈنڈے اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور جان لینے کے لئے سیدھی فائرنگ بھی کی۔ واقعے کے نتیجے میں خاتون خانہ نجمہ بی بی شدید زخمی ہو گئی اور نوجوان عثمان معظم کو بھی سر سمیت جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں۔ مدعی کی جانب سے دی گئی درخواست پر تھانہ صدر پولیس نے چھ نامزد ملزمان کے خلاف دفعات 148، 149، 354 اور 337-A، F، H کے تحت بغیر دفعہ 452 لگائے مقدمہ درج کر لیا، مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزمان با اثر اور طاقتور ہیں ہمیں جان سے مار دینے کے درپے ہیں وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف اور ڈی پی او قصور ہمیں تحفظ دیں اور ملزمان کو کڑی سزا دلوائی جائے



تبصرہ کریں