عید الفطر کب متوقع ہے؟
عید الفطر کب متوقع ہے؟
19مارچ بروز جمعرات صبح 6بجکر26منٹ(6:26)پرشوال المکرم یعنی عید الفطر کے نئے چاند کی پیدائش ہوگی،اسی دن شام کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12گھنٹے ہوگی،غروب آفتاب کے بعد27منٹ تک 5درجہ کی بلندی کیساتھ چاند افق پر رہے گا،چاند کے مذکورہ بالا ناقص حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے 19مارچ بروز جمعرات پاکستان اور افغانستان میں ٹیلی سکوپ دوربین 🔭 سے بھی چاند نظر آنا صرف مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوگا،البتہ 20مارچ بروز جمعہ پوری دنیا میں چاند 🌙 نظر آجائے گا اور 21مارچ بروز ہفتہ ان شاءاللہ عیدالفطر ہوگی،
البتہ سعودیہ عربیہ اگر3منٹ کے چاند پر روزے کا اعلان کرسکتا ہے تو 12گھنٹے کے چاند پر عید الفطر کا اعلان بطریق اولی کرے گا ،اس وجہ سے قوی امکان کے مطابق 20 مارچ بروز جمعہ سعودیہ میں عید الفطر ہوگی،
جاری کردہ:مفتی سمیع اللہ
شعبہ فلکیات جامعہ فاروقیہ



تبصرہ کریں