فیصل أباد(وائس آف ایشیا) چیمبر أف کامرس اینڈ انڈسریز کی سٹینڈنگ کمیٹی أف پرائیویٹ سکولز اور أل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس کا چیرمین سٹنڈنگ کمیٹی صداقت حسین خان لودھی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس۔
اجلاس میں CEO ایجوکیشن جناب راؤ عبدالکریم کی بحثیت مہان خاص شرکت۔صدر FCCI جناب شیخ فاروق یوسف اور سابق صدر FCCI جناب رانا سکندر اعظم کا پرائیویٹ سکولز مالکان کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی اور پیٹرن انچیف أپسا جناب زاہد محمود بٹ کا اجلاس سے خطاب۔
اجلاس میں معزز خواتین و حضرات سکول مالکان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سکولوں کی بندش پر CEO ایجوکیشن کو اپنے تحفظات سے اگاہ کیا۔ CEO ایجوکیشن راؤ عبدالکریم صاحب نے یقین دلایا کہ گورنمنٹ کے جاری کردہ لیٹر کے مطابق جن اداروں میں سالانہ امتحانات اور اسسمنٹ شروع ہیں ان ادروں کو exam attivity کی مکمل اجازت ہے۔ اور کسی کو پریشان نہیں کیا جاے گا۔ مزید الاینس اور سٹینڈنگ کمیٹی کی طرف سے جن تحفظات اور خدشات کا اظہار کیا گیا وہ من وعن منسٹر ایجوکیشن اور ہائر اپھارٹیز تک پنہچایا جاۓ گا۔