موسیقی کی دنیا کے درخشاں ستارے شہنازبیگم کا یومِ وفات 23مارچ کو منایا جائیگا
اسلام آباد(وائس آف ایشیا) معروف گلوکارہ شہناز بیگم کا یوم وفات23مارچ کومنایاجائے گا۔ جیوے جیوے میرا پیارا وطن کے ملی نغمے سے شہرت پانے والی گلوکارہ شہناز بیگم 23مارچ 2019 کو ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ شہناز بیگم 2جنوری 1952کو ڈھاکہ میں پیدا ہوئیں۔
انہوں نے 2010 میں عمرہ ادا کیا اور ڈھاکہ واپسی کے بعد اپنا گھر بیچ کر رقم غریبوں میں بانٹ دی۔
وہ بنگلہ دیش کے قیام کے بعد سے ڈھاکہ میں مقیم تھیں۔ شہناز بیگم کی جذبات بھری اور نا قابل یقین حد تک شیریں آواز میں سوہنی دھرتی کا شمار بہترین ملی نغموں میں ہوتا ہے۔ شہناز بیگم کی برسی کے موقع پر مختلف تقریبات میں ان کے چاہنے والوں کی طرف سے بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیاجائے گا۔



تبصرہ کریں