وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر محمد مسعود چشتی کا ہائیکورٹ بار آمد پر پر استقبال
ملتان(وائس آف ایشیا)
وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر محمد مسعود چشتی کا ہائیکورٹ بار آمد پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل،جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال،سابق صدر ملک سجاد حیدر میتلا،نائب صدر حافظ شعیب قریشی،لائبریری سیکرٹری سمیرا انجم، ممبر ایگزیکٹیو بلال ابرار آرائیں،نادرہ نور،نوید رانا،امتیاز مرالی، نادر مرالی بار و دیگر وکلاء نے پر تپاک استقبال کیا انہیں پھول اور بارکی یادگار شیلڈ پیش کی ۔
صدر محمد اظہر خان مغل،جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال،سابق صدر ملک سجاد حیدر میتلا،نائب صدر حافظ شعیب قریشی،لائبریری سیکرٹری سمیرا انجم، ممبر ایگزیکٹیو بلال ابرار آرائیں،نادرہ نورنے گفتگو میں کہا کہ پہلی بار جنوبی پنجاب اور ملتان سے پاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب کئے گئے انہوں نے کہا کہ پیر محمد مسعود چشتی جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے کا حق ادا کریں گے اور یہاں کے وکلاء کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔
وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل محمد مسعود چشتی نے پرتپاک استقبال کرنے اور عزت افزائی پر محمد اظہر خان مغل،صفدر سرسانہ سیال ملک سجاد حیدرمیتلا اور ایگزیکٹیو کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آج جنوبی پنجاب اور باالخصوص ہائیکورٹ بار ملتان کے وکلاء کی وجہ سے یہاں ہوں جس پر میں ان کا بے حد مشکور ہوں اور میں کبھی یہاں کے وکلاء کو مایوس نہیں کروں گا اس خطہ کے وکلاء کو درپیش مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہوگی انہوں بار کا سوینیئر پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا .
پیر محمد مسعود چشتی نے بار کے وزٹ کے موقع پر کہا کہ آج ملتان بار کا نقشہ ہی تبدیل ہے ملتان ہائیکورٹ بار پاکستان کی باروں میں ایک خوبصورت بار بن کر ابھری ہے جس کا سہرا صدر محمد اظہر خان مغل،جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال ،سابق صدر ملک سجاد حیدر میتلا اور ان کی ایگزیکٹیو کے سر ہے جو قابل ستائش ہے ۔25.02.2026
ملتان۔وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر محمد مسعود چشتی کو بار آمد پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل،جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال،سابق صدر ملک سجاد حیدر میتلا،نائب صدر حافظ شعیب قریشی،لائبریری سیکرٹری سمیرا انجم، ممبر ایگزیکٹیو بلال ابرار آرائیں،نادرہ نور،نوید رانا،امتیاز مرالی، نادر مرالی بار کا سوینیئر پیش کر رہے ہیں۔25.02.2026




تبصرہ کریں