وزیراعظم شہباز شریف اہم دورے پر قطر پہنچ گئے، شاندار استقبال
دوحہ (وائس آف ایشیا) وزیراعظم شہباز شریف اہم دورے پر دوحہ قطرپہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم کی آمد پر قطر کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی نے وزیراعظم اور ان کے ہمراہ آنے والے پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ دوحہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پاکستانی وفد کو قطری مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔
وزیراعظم کے استقبال کے لیے دوحہ ایئرپورٹ اور دوحہ شہر کی اہم شاہراہوں کو پاکستانی پرچموں سے خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا۔ اپنے اس اہم دورے کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف امیرِ قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آلثانی سے خصوصی ملاقات کریں گے۔



تبصرہ کریں