پاکستان نے دنیا کو ایٹمی تباہی سے بچایا:چوہدری نثار احمد خان
پاکستان نے دنیا کو ایٹمی تباہی سے بچایا:چوہدری نثار احمد خان
مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کا اعلان عالمی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے وقار کا مظہر ہے
اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) ملائیشیا کے صدر چوہدری نثار احمد خان نے امریکا، اسرائیل اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی مخلصانہ اور سنجیدہ سفارتی کاوشیں رنگ لائی ہیں جس کے نتیجے میں دنیا کو ایٹمی تباہی سے بچا لیا گیا ، جنگ بندی معاہدہ خطے اور دنیا کیلئے راحت کا باعث بنے گا امید ہے جنگ بندی جامع پائیدار امن کی طرف لے جائے گا۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وائس آف ایشیا کے چیئرمین چوہدری نثار احمد خان نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی سفارتکاری کی بدولت امریکا اور ایران کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کا اعلان پوری پاکستانی قوم کیلئے باعث فخر اورعالمی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے وقار کا مظہر ہے ، جنگ کے شعلے اس پورے خطے کو تقریباً اپنی لپیٹ میں لے چکے تھے اور پورا خطہ متاثر تھا مگر جنگ بندی کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عزت و قار سے نوازا، پاکستان کی سفارتی محاذ پر کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) ملائیشیا کے صدر چوہدری نثار احمد خان نے کہا کہ ایران کی 10 نکاتی تجویز کو عملی شکل دے کر ایک جامع امن معاہدے میں تبدیل کیا جائے اور ایسا معاہدہ کیا جائے جو ناصرف ایران بلکہ عراق، لبنان اور یمن کیلئے بھی استحکام کا باعث بنے۔ اوورسیز پاکستانیوں کی آن، بان اور شان وائس آف ایشیا کے چیئرمین چوہدری نثار احمد خان نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ان کی مثالی قیادت، مشترکہ سفارتی کاوشوں اور انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا۔



تبصرہ کریں