چہرے پر سنگین چوٹ لگنے کے باوجود زندہ بچ جانا میری خوش قسمتی ہے، بین سٹوکس
چہرے پر گیند لگنے سے انگلش ٹیسٹ کپتان کی گال کی ہڈی ٹوٹ گئی، انہیں فوری طور پر سرجری کروانا پڑی
لندن (وائس آف ایشیا) انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ چہرے پر سنگین چوٹ لگنے کے بعد زندہ بچ جانا میری خوش قسمتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ رواں سال فروری میں اس وقت پیش آیا جب بین سٹوکس ڈرہم میں ایک نیٹ سیشن کے دوران اکیڈمی کھلاڑیوں کو ٹریننگ دے رہے تھے کہ ایک گیند ان کے چہرے پر آ لگی جس کے نتیجے میں ان کی گال کی ہڈی ٹوٹ گئی اور انہیں فوری طور پر سرجری کروانا پڑی۔بین سٹوکس کا کہنا تھا کہ اگر گیند ذرا سی اِدھر اُدھر لگتی تو شاید وہ آج زندہ نہ ہوتے۔ انہوں نے اس واقعے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ جان بچ گئی۔ چوٹ کے باعث ان کی کرکٹ میں واپسی میں بھی تاخیر ہوئی اور انہیں مکمل فٹنس حاصل کرنے میں کئی ہفتے لگے، تاہم اب وہ بتدریج میدان میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔