یواے ای کا ایرانی 8 بیلسٹک میزائل اور 26ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ
اسلام آباد ( وائس آف ایشیا) یواے ای نے ایرانی 8 بیلسٹک میزائل اور 26ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کردیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے ایران کے میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کردیا۔ ترجمان یواے ای وزارت دفاع کے مطابق یواے ای نے ایران کے 8 بیلسٹک میزائل اور 26ڈرون تباہ کردیے ہیں۔ آج 9 میزائلوں کا سراغ لگایا گیا، 8 فضا میں تباہ کئے اورایک سمندر میں گرا۔
ایران سے اب تک مجموعی طور پر 262 میزائل داغے جاچکے ہیں، اب تک 1385 ایرانی ڈرونز اور 8 کروز میزائل تباہ کئے جاچکے ہیں۔35میں سے 26ڈرونز کو کامیابی سے انٹرسیپٹ کرلیا گیا۔ حملوں میں اماراتی، پاکستانی ، نیپالی اور بنگلا دیشی شہریوں سمیت 6افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں میں مختلف ممالک کے 122افراد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کا انتخاب مایوس کن ہے، اس طرح کی قیادت خطے میں استحکام کے لیے مثبت پیش رفت نہیں سمجھی جا سکتی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی مکمل ہونے کے بعد تہران کے پاس طویل عرصے تک امریکا، اسرائیل اور امریکی اتحادیوں کے خلاف استعمال کے لیے کوئی موثر ہتھیار نہیں رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میری نیتن یاہو سے بات ہوئی ہے، فیصلہ درست وقت پر کریں گے۔ مزید برآں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران جنگ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے روسی تیل پر عائد کچھ پابندیاں ہٹا دیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ فون پر بات چیت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں کم کرنے کے لیے تیل سے متعلق کچھ پابندیاں ہٹا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان پابندیوں کو اس وقت تک ہٹانے جا رہے ہیں جب تک کہ مسئلہ حل نہیں ہو جاتا اور شاید ہمیں ان پابندیوں کو دوبارہ لگانے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔



تبصرہ کریں