تہران مذاکرات کیلئے بے تاب ہے، لیکن ایران سے بات چیت شرائط پر منحصر ہوگی۔ امریکی صدر ٹرمپ

اسلام آباد (وائس آف ایشیا ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نئے ایرانی لیڈر پر مجھے اعتماد نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ مجتبیٰ خامنہ ای سکون سے رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے فوکس نیوز کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ مجتبیٰ خامنہ ای سکون سے رہ سکتے ہیں، ایران سے بات چیت ممکن ہے، لیکن ایران سے بات چیت شرائط پر منحصر ہوگی۔

مجھے نئے ایرانی سپریم لیڈر پر مجھے اعتماد نہیں، ایران سے بات چیت ممکن ہے۔ تہران تو مذاکرات کیلئے بے تاب ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے روسی تیل پر عائد کچھ پابندیاں ہٹا دیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ فون پر بات چیت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں کم کرنے کے لیے تیل سے متعلق کچھ پابندیاں ہٹا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان پابندیوں کو اس وقت تک ہٹانے جا رہے ہیں جب تک کہ مسئلہ حل نہیں ہو جاتا اور شاید ہمیں ان پابندیوں کو دوبارہ لگانے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ واضح رہے کہ ولادیمیر پیوٹن نیٹونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات چیت کی ہے۔  روسی صدر نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران امریکی صدر کو ایران سے جنگ کے جلد خاتمے کے لیے کچھ تجاویز بھی دیں۔دونوں رہنماوں نے یوکرین تنازعے اور وینزویلا کی صورت حال پر بھی بات کی، اس کے علاوہ تیل کی عالمی صورت حال بھی زیر غور آئی۔