شاہین آفریدی کا بڑا اعزاز،پاکستانی بولرز کی ایلیٹ فہرست میں شامل
پہلی اننگ میں تین وکٹیں حاصل کرنے کیساتھ ہی بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی 400 وکٹیں حاصل کر لیں
ڈھاکا(وائس آف ایشیا)قومی فاسٹ بولر نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا ہے جس کے بعد وہ پاکستانی بولرز کی ایلیٹ فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ڈھاکا
میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی نے مذکورہ میچ میں بڑا کارنامہ انجام دے کر اہم سنگ میل عبور کر
لیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے اس میچ کی پہلی اننگ میں تین وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ہی بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی 400 وکٹیں حاصل کر لیں
اور چار سے یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے پاکستانی بولرز کی ایلیٹ لسٹ میں جگہ بنا لی۔26 سالہ پیسر نے اپنی 211 ویں اننگز میں 400
وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔ وہ پاکستان کے پانچویں فاسٹ بولر اور مجموعی طور پر نویں بولر ہیں، جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔پاکستان کی
جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں لینے کا اعزاز لیجنڈری وسیم اکرم کے پاس ہے، جنہوں نے مجموعی طور پر 216 وکٹیں حاصل کر
رکھی ہیں۔