Voice of Asia News

ذیابیطس کے مریضوں کےلئے کاجو کا استعمال انتہائی مفید

لاہور(وائس آف ایشیا) خشک میوہ جات صرف خوش ذائقہ ہی نہیں ہوتے بلکہ یہ کئی طبی فوائد کے حامل بھی ہیں۔ کاجوکاباقاعدہ استعمال ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انتہائی مفیدہوتاہے۔ کینیڈا میں کی گئی ایک تحقیق کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ کاجو کا استعمالذیابیطس کے علاج میں انتہائی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ کاجو کے بیج میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو خون میں موجود انسولین کو عضلات کے خلیوں میں جذب کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کاجو میں ایسےActive Compounds پائے جاتے ہیں جو ذیابیطس کو بڑھنے سے روکنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں لہذا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے کاجو کا باقاعدہ استعمال انتہائی مفید ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے