Breaking News
Voice of Asia News

گرم چائے پینا صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ

لاہور(وائس آف ایشیا) حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق گرم چائے پینا صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے.لندن کالج یونیورسٹی اور برٹس سائنس کی جانب سے کی جانے والی مشترکہ تحقیق کے حوالے سے ایسٹ کینٹ یونیورسٹی اسپتال کے کنسلٹنٹ ہنری شارپ کا کہنا ہے کہ چائے کے کپ سے نکلنے والا دھواں انسانی صحت کے لیے بے حد نقصان دہ ہے، اس سے نکسیر پھٹ سکتی ہے اور ناک سے خون کا اخراج بھی ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اگر گرم چائے پینے کی وجہ سے ناک سے خون بہنے لگے تو 24گھنٹے تک چائے نہیں پینی چاہئے تاکہ خون کی شریانے صحیح طور پر کام کرسکیں۔واضح رہے کہ ۲۰۱۲میں یونیورسٹی آف گلیسگو میں تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ زیادہ چائے پینے والوں میں غدود کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خدشہ 50فیصد زیادہ ہوتا ہے جب کہ ایران میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق گرم مشروبات پینے والوں کو ”مری“ (گلے سے معدے تک کی نلی) کا کینسر بھی ہوسکتا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •